پرینکا گاندھی / ویڈیو گریب
نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے بابر پور اور سیلم پور حلقوں میں کانگریس امیدواروں کے حق میں خطاب کے دوران بی جے پی اور عآپ دونوں پارٹیوں پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کو قریب دیکھ کر بی جے پی اور عآپ کو خواتین کی یاد آئی، جبکہ گزشتہ 10 سالوں سے انہوں نے خواتین کے لیے کچھ نہیں کیا۔
Published: undefined
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی دولت کو اپنے ارب پتی دوستوں کے حوالے کر رہے ہیں۔ پرینکا نے مودی اور کیجریوال کو ’روندو‘ لیڈران قرار دیا، جو عوام کے مسائل کو نظر انداز کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جدوجہد کو سمجھنے میں حکومت ناکام ہے اور اس نے مہنگائی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
پرینکا گاندھی نے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوپی میں خواتین شکشا متروں کو وزیر اعظم مودی کے قافلے کے سامنے احتجاج کے دوران پولیس نے زد و کوب کیا، جس سے حکومتی غفلت عیاں ہوئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آج کا ہندوستان آئین کی بنیاد پر چلتا ہے اور اس میں ہر فرد کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے حقوق کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے اور انہیں حکومت سے جواب طلب کرنا چاہیے۔
پرینکا نے مزید کہا کہ جب راجیو گاندھی وزیر اعظم تھے، انہوں نے عوام کے درمیان آ کر ان کی حالت زار کو سمجھا اور ان کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور کیجریوال صرف اپنے چہرے چمکانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں، مگر عوام کی حالت سدھارنے کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا۔
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے کہا کہ چونکہ انتخابات قریب ہیں، اس لئے عآپ اور بی جے پی کو خواتین کی یاد آ گئی ہے۔ لیکن پچھلے 10 سالوں میں کبھی خواتین کی حفاظت پر بات نہیں کی گئی۔ اروند کیجریوال نے شیلا دکشت پر کئی الزامات لگائے لیکن آج ان کی حکومت میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آج خواتین کو خوف محسوس ہوتا ہے، وہ اپنی حفاظت کے حوالے سے پریشان رہتی ہیں اور اکیلے باہر جانے میں ہچکچاتی ہیں۔
یاد رہے کہ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 8 فروری کو اعلان کئے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined