قومی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کا یک روزہ گجرات دورہ، کئی تقاریب میں شریک ہوں گے

وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو گجرات کے ایک دن کے دورے پر ہوں گے اور وہاں کوآپریٹو سیکٹر پر ایک سیمینار میں شرکت کریں گے اور افکو کی لیکویفائیڈ یوریا فیکٹری کا افتتاح سمیت چند پروگراموں میں حصہ لیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو گجرات کے ایک دن کے دورے پر ہوں گے اور وہاں کوآپریٹو سیکٹر پر ایک سیمینار میں شرکت کریں گے اور افکو کی لیکویفائیڈ یوریا فیکٹری کا افتتاح سمیت چند پروگراموں میں حصہ لیں گے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے دفتر سے جمعہ کوجاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران راجکوٹ کے اٹکوٹ میں نئے تعمیر شدہ ماتوشری کے ڈی پی ملٹی اسپیشلٹی اسپتال کا بھی معائنہ کریں گے۔ جدید ترین سہولیات سے لیس یہ اسپتال شری پٹیل سیوا سماج کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی وہاں ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔

Published: undefined

یہ پروگرام صبح 10 بجے منعقد ہوگا۔ وزیراعظم شام 4 بجے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں کوآپریٹیو پرایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔ ’ساہکار سے خوشحالی‘ کے موضوع پر ہونے والے اس سیمینار میں مختلف کوآپریٹو اداروں کے سرکردہ رہنما اور اراکین شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں کوآپریٹو سیکٹر کے 60 ہزار سے زائد نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

گجرات میں کوآپریٹو تحریک بہت مضبوط ہے اوروہاں 84 ہزار سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیاں چل رہی ہیں جن میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ممبران شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined