قومی خبریں

وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام مکتوب قابل تحسین: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ایم مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ رابطہ کرنا صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا قدم ہے۔ جیسا کہ واجپئی جی نے بھی کہا تھا کہ دوستوں کو بدلا جا سکتا ہے لیکن ہمسایوں کو نہیں۔

محبوبہ مفتی / آئی اے این ایس
محبوبہ مفتی / آئی اے این ایس 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام مکتوب کو صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل بحال ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے بھی کہا تھا کہ دوستوں کو بدلا جا سکتا ہے لیکن ہمسایوں کو نہیں۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے نام ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر ارسال کیے گئے خط کے رد عمل میں کیا۔

Published: undefined

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’وزیر اعظم مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ رابطہ کرنا صحیح سمت میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے۔ جیسا کہ واجپئی جی نے بھی کہا تھا کہ دوستوں کو بدلا جا سکتا ہے لیکن ہمسایوں کو نہیں۔ مجھے امید ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل شروع ہوگا کشمیر کو مرہم کی ضرورت ہے‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’یوم پاکستان‘ کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستانی عوام سے خوشگوار تعلقات کا خواہشمند ہے۔ قبل ازیں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجواہ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا عمل شروع کرنا چاہیے۔ سیاسی مبصرین اس خط کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ہونے کی نوید تصور کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان