قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کا فاروق عبداللہ کی فوری صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

پی ایم مودی نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مخاطب ہو کر کہا کہ میں آپ اور جملہ اہلخانہ کی اچھی صحت کے لئے بھی دعا گو ہوں۔

فاروق عبداللہ، تصویر آئی اے این ایس
فاروق عبداللہ، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کی فوری صحتیابی اور ان کے اہلخانہ کی اچھی صحت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مخاطب ہو کر کہا کہ میں آپ اور جملہ اہلخانہ کی اچھی صحت کے لئے بھی دعا گو ہوں۔

Published: undefined

موصوف وزیر اعظم نے منگل کے روز ان باتوں کا اظہار عمر عبداللہ کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا جس میں انہوں نے اپنے والد ڈاکٹر فاروق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آںے کی اطلاع دی تھی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ جی کی اچھی صحت اور کورونا سے فوری صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ میں عمر عبداللہ اور دیگر اہلخانہ کی اچھی صحت کے لئے بھی دعا گو ہوں'۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں اپنے والد اور دیگر اہلخانہ کی طرف سے آپ کی نیک خواہشات کے اظہار اور دعاؤں کے لئے مشکور ہوں'۔ دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ڈاکٹر فاروق کی اچھی صحت اور فوری صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'میں رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ جی کی فوری صحتیابی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں'۔ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے جلد صحتیاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined