قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے کی ’من کی بات‘ کہا- ’چیتوں کو نام دیجئے اور سب سے پہلے انہیں دیکھئے!‘

پی ایم امودی نے اس مقابلے میں سب سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیا معلوم انعام کے طور پر چیتا دیکھنے کا پہلا موقع آپ کو ہی مل جائے۔

مان کی بات
مان کی بات 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے نامیبیا سے لائے گئے اور مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں رکھے گئے آٹھ چیتوں کے نام بتانے کی اپیل کرتے ہوئے آج اعلان کیا کہ اس کے لئے مائی جی او وی پلیٹ فارم پر ان کے لیے ایک مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

Published: undefined

 آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام "من کی بات" کی 93 ویں قسط میں، پی ایم مودی نے کہا کہ "اس مقابلے میں لوگوں سے میں کچھ چیزیں شیئر کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ چیتوں کے تعلق سے ہم جو مہم چلا رہے ہیں، آخر اس مہم کا کیا نام ہونا چاہیے! کیا ہم ان تمام چیتوں کے نام رکھنے کے بارے میں سوچ بھی سکتے ہیں، ان میں سے ہر ایک کو کس نام سے پکارا جائے! ویسے اگر یہ نام روایتی ہو تو بہت اچھا ہوگا کیونکہ ہمارے معاشرے اور ثقافت، روایت اور ورثے سے جڑی کوئی بھی چیز ہمیں فطری طور پر اپنی طرف کھینچتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ "آخر انسان کو جانوروں کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیے! ہمارے بنیادی فرض میں بھی تو جانوروں کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس مقابلے میں سب سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیا معلوم انعام کے طور پر چیتا دیکھنے کا پہلا موقع آپ کو ہی مل جائے، آپ جانتے ہیں کہ کیا آپ کو انعام کے طور پر چیتوں کو دیکھنے کا پہلا موقع ملے گا؟ قابل ذکر ہے کہ 17 ستمبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نے کونو نیشنل پارک میں نامیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتوں کو چھوڑا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز