قومی خبریں

کانگریس کے یوم تاسیس پر صدر سونیا گاندھی کا پیغام ’ملک میں آمریت رائج، عوام میں عدم تحفظ کا احساس‘

سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کسی کو ملک کی وراثت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عام شہریوں کی خاطر، جمہوریت کے دفاع کے لیے، ملک اور سماج کے تئیں سازشوں کے خلاف ہر جدوجہد کرے گی، ہر قربانی دی گی

کانگریس صدر سونیا گاندھی / قومی آواز / وپن
کانگریس صدر سونیا گاندھی / قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی آج اپنا 137واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کی متعدد ریاستوں میں تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی میں واقع کانگریس کے صدر دفتر پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پرچم کشائی کی۔ اس دوران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے کئی سینئر لیڈران موجود رہے۔

Published: undefined

کانگریس کے یوم تاسیس پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے قوم کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں کانگریس صدر نے کہا کہ کانگریس نہ صرف ایک سیاسی جماعت کا نام ہے بلکہ ایک تحریک کا بھی نام ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کانگریس کن حالات میں قائم ہوئی تھی۔ کانگریس ارٹی کے لیڈروں نے تحریک آزادی میں لڑائی لڑی۔ مجاہدین آزادی کو جیلوں میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور بہت سے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں، اس کے بعد جاکر کہیں آزادی حاصل ہوئی۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے مزید کہا کہ ہمیں آزادی کے بعد جو ہندوستان حاصل ہوا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے قائدین نے دانشمندی سے ہندوستان کی تعمیر کے لئے بنیاد رکھی، جس پر عمل کرتے ہوئے ہم نے ایک مضبوط ہندوستان تعمیر کیا۔ ایک ایسا ہندوستان جس میں تمام ہموطنوں کے حقوق اور مفادات کا خیال رکھا گیا۔ تحریک آزادی میں حصہ نہ لینے والے اس کی قدر نہیں سمجھ سکتے۔

Published: undefined

آج ہندوستان کی اس مضبوط بنیاد کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ تاریخ کو مسترد کیا جا رہا ہے۔ ہماری گنگا-جمنی ثقافت کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ملک کا عام شہری خود کو غیر محفوظ اور خوفزدہ محسوس کر رہا ہے۔ ملک میں آمریت رائج ہے اور جمہوریت اور آئین کو پامال کیا جا رہا ہے۔ ایسے حالات میں میں کانگریس خاموش نہیں رہ سکتی۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کسی کو ملک کی وراثت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عام شہریوں کی خاطر، جمہوریت کے دفاع کے لیے، ملک اور سماج کے تئیں ہر سازشوں کے خلاف جدوجہد کرے گی، ہر قربانی دے گی۔ آج کانگریس کے ہر فرد کو پارٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined