قومی خبریں

صدر جمہوریہ کورونا سے لڑنے کے لئے حکومت کو احکامات جاری کریں: یچوری

سیتا رام یچوری نے خط میں کورونا سے لڑنے کے لئے کئی مشورے بھی دیئے ہیں اور صدر کووند سے کہا ہے کہ وہ ان مشوروں پر عمل درآمد کے لئے ملک کے آئینی سربراہ کی حیثییت سے حکومت کو حکم دیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا سیتارام یچوری

نئی دہلی: مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سکریٹری جنرل سیتا رام یچوری نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے زمینی سطح پر لڑنے کے لئے حکومت کو خصوصی اقدام کرنے کے احکامات دینے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

یچوری نے منگل کو کووند کوخط لکھ کر کورونا بحران کے معاملے میں فوری طور سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر اپنی فکرمندی کا اظہار کیا ہے کہ مودی حکومت نے کورونا سے لڑنے کے لئے دو علامتی کام کیے جبکہ اسے زمینی سطح پر ٹھوس اقدام کرنے چاہیے تھے۔ انہوں نے خط میں کورونا سے لڑنے کے لئے کئی مشورے بھی دیئے ہیں اور کووند سے کہا ہے کہ وہ ان مشوروں پر عمل درآمد کے لئے ملک کے آئینی سربراہ کی حیثییت سے حکومت کوحکم دیں۔

Published: undefined

سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے لاک ڈان کا فیصلہ اچانک کیا اور ریاستی حکومتوں کواعتماد میں نہیں لیا جس سے لوگوں کو خصوصی طور سے غریب طبقہ اور غیرمقیم مزدورون کو اپنے گھر لوٹنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مودی نے جنتا کرفیوکے لئے دو دن کا وقت دیا تھا جبکہ لاک ڈاؤن کے لئے صرف چار گھنٹوں کا وقت دیا جس سے افراتفری اور انتشار کا ماحول پیدا ہوگا۔ اس لئے آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ لاکھوں غیر مقیم مزدوروں کا خصوصی خیال رکھا جائے جن کی نوکری چلی گئی ہے اور ان کے لئے گاؤں پہنچنا مشکل ہوگیا ہے۔ جس طرح سے بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو جہاز سے لایا گیا اسی طرح انہیں ان کے گھر پہنچایا جائے کیونکہ اب فصل کٹائی کا بھی وقت ہوگیا ہے۔ ان کے لئے عارضی کیمپ لگائے جائیں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا پالن کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined