قومی خبریں

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنی وداعی تقریب میں سیاسی پارٹیوں کو دی نصیحت

رام ناتھ کووند نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں کبھی کبھی نااتفاقیاں ہوتی رہتی ہیں، مختلف پارٹیوں کے الگ الگ نظریے ہو سکتے ہیں، لیکن ہم لگاتار ایک کنبہ کی شکل میں کام کرتے رہتے ہیں۔‘‘

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، تصویر یو این آئی
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، تصویر یو این آئی PREM SINGH

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی مدت کار 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے پیش نظر آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں ان کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس دوران رام ناتھ کووند نے سیاسی پارٹیوں کو کچھ اہم نصیحتیں دیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’سیاسی پارٹیوں کو پارٹی پالیٹکس سے اوپر اٹھنا چاہیے اور عوام کی بھلائی کے لیے کام کرنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

اپنی تقریر کے دوران رام ناتھ کووند نے کہا کہ ’’میں نے یہاں سنٹرل ہال میں ہندوستان کے صدر کی شکل میں حلف لیا تھا۔ میں نے پوری صلاحیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ میرے دل میں سبھی اراکین پارلیمنٹ کے لیے خاص جگہ ہے۔ میرے ملک کے سبھی سابق صدور ترغیب کے ذرائع رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں کبھی کبھی نااتفاقیاں ہوتی رہتی ہیں، مختلف پارٹیوں کے الگ الگ نظریے ہو سکتے ہیں، لیکن ہم لگاتار ایک کنبہ کی شکل میں کام کرتے رہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

صدر کووند کا کہنا ہے کہ وہ جب پورے ملک کو ایک کنبہ کی شکل میں دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ کسی مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے کئی راستے ہو سکتے ہیں جو امن اور خیر سگالی پر مبنی ہوتے ہیں۔ شہریوں کو اپنے مطالبات کے لیے دباؤ بنانے کا حق ہے لیکن اسے پرامن طریقے سے ہی کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی الوداعی تقریب میں نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ اس سے قبل جمعہ کی شب وزیر اعظم نریندر مودی نے رام ناتھ کووند کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پر مرکزی کابینہ کے اراکین، مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور معزز شخصیات موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined