قومی خبریں

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات کی تیاریاں، کل صبح کانگریس ہیڈکوارٹر سے شروع ہوگا آخری سفر

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات کل صبح 9:30 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر سے شروع ہوں گی۔ ان کا جسد خاکی عوام کے دیدار کے لیے صبح 8 بجے ہیڈکوارٹر لایا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

کانگریس کے اعلیٰ پالیسی ساز ادارے، کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمعہ شام ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس شام 5:30 بجے کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا، جس میں سی ڈبلیو سی کے اراکین اور خصوصی مدعوین شرکت کریں گے۔

Published: undefined

کانگریس کے تنظیمی جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج شام 5:30 بجے کانگریس ہیڈکوارٹر میں سی ڈبلیو سی ممبران کا اجلاس بلایا گیا ہے۔”

Published: undefined

وینوگوپال نے مزید بتایا، ’’منموہن سنگھ جی کا جسد خاکی آج ان کی رہائش گاہ 3، موتی لال نہرو مارگ پر رکھا جائے گا تاکہ لوگ وہاں پہنچ کر ان کے آخری دیدار کرسکیں۔ کل، 28 دسمبر کو صبح 8 بجے، ان کے جسد خاکی کو اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر لایا جائے گا اور صبح 8:30 سے 9:30 بجے تک عوام اور کانگریس کارکنان انہیں خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس پارٹی کے مطابق منموہن سنگھ کی آخری رسومات کی تقریب کل صبح 9:30 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر سے شروع ہوگی، اور ان کا جسد خاکی شمشان گھاٹ تک لے جایا جائے گا۔

منموہن سنگھ کا انتقال جمعرات کی رات ہوا تھا۔ وہ 92 برس کے تھے اور کئی سالوں سے صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ ان کی رحلت پر کانگریس پارٹی سمیت ملک بھر میں غم و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined