قومی خبریں

پاکستان کو کرکٹ کے محاذ پر بھی الگ تھلگ کرنے کی تیاری، ایشیا کپ سمیت کئی ٹورنامنٹس میں حصہ نہیں لے گی ٹیم انڈیا!

رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے طے کیا ہے کہ وہ ایشین کرکٹ کاؤنسل کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گا کیونکہ ایسے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھیلنا ملک کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بی سی سی آئی، تصویر سوشل میڈیا

 

فوجی آپریشن کے ذریعہ پاکستان کو سبق سکھانے اور کئی محاذ پر اس کی نکیل کسنے کے بعد ہندوستان کرکٹ کے میدان میں بھی اپنے حریف کی کمر توڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے تحت ہندوستان نے ایشیا کپ سے دوری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے طے کیا ہے کہ وہ ایشین کرکٹ کاؤنسل (اے سی سی) کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گا۔ اطلاع کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ پاکستان کرکٹ کو الگ تھلگ کیا جا سکے۔ اس کی بڑی وجہ اے سی سی کا پاکستانی وزیر سے تعلق بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے کے بارے میں اے سی سی کو بھی اطلاع دے دی ہے۔ اس کے مطابق ہندوستان اگلے مہینے سری لنکا میں ہونے والے ویمنس ایمرجنگ ٹیمس ایشیا کپ میں نہیں کھیلے گا۔ اس کے علاوہ وہ ستمبر میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ میں بھی حصہ نہیں لے گا۔ دراصل اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی، پاکستان کے انٹیریر منسٹر ہیں۔ نقوی ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ہیں۔

Published: undefined

’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی ٹیم کسی بھی ایسے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی، جسے اے سی سی منعقد کر رہا ہے۔ اے سی سی کا سربراہ ایک پاکستانی وزیر ہے۔ ابھی کے حالات میں اے سی سی کے ذریعہ منعقد ٹورنامنٹ میں کھیلنا ملک کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہوگا۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ اس بارے میں زبانی طور پر اے سی سی کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ فوری طور سے ویمنس ایمرجنگ ٹیمس ایشیا کپ سے نام واپس لیا جا رہا ہے۔ آگے کے ٹورنامنٹس میں حصہ داری بھی ابھی ٹھپ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ہندوستانی حکومت سے رابطہ میں ہیں۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے اس قدم کے بعد مردوں کے ایشیا کپ پر بھی سوال کھڑا ہو گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں ہونا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لینے والی ہیں۔ لیکن فی الحال اس کا انعقاد مشتبہ ہو گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سال 2024 میں ایشیا کپ کے نشریہ کے حقوق سونی پکچرس نیٹ ورکس انڈیا نے 8 سال کے لیے حاصل کیے تھے۔ یہ معاہدہ 170 ملین ڈالر میں ہوا تھا۔ اگر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں ہوتا ہے تو اس معاہدہ پر پھر سے کام ہوگا۔ اے سی سی کے پانچ فل ٹائم رکن ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کو براڈ کاسٹنگ ریونیو سے 15 فیصد ملتا ہے۔ وہیں باقی کی رقم ایسو سی ایٹس اور ایفیلیٹس کے درمیان تقسیم کی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined