قومی خبریں

یو پی کانگریس کی تربیتی مہم شروع، 100 دن میں 2 لاکھ عہدیداروں کو دی جائے گی ٹریننگ

ٹریننگ کیمپ میں مختلف موضوعات پر تربیت دی جائے گی، جن میں بوتھ مینجمنٹ، سوشل میڈیا کا بہتر استعمال، کانگریس کے نظریہ پر توجہ مرکوز کرنا اور بی جے پی-آر ایس ایس کا اصل چہرہ ظاہر کرنا شامل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کانگریس نے منگل سے ’پرشکچھن سے پراکرم‘ (تربیت سے طاقت) مہم کے تحت اپنے عہدیداروں کو تربیت دینے کے لیے 100 دنوں کا ’مہاابھیان‘ شروع کر دیا ہے۔ کانگریس نے اس مہم کا ٹیگ لائن دیا ہے ’وجے سینا نرمان‘۔ 100 دن چلنے والی اس مہم کے دوران 700 تربیتی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران تقریباً دو لاکھ عہدیداروں کی ٹریننگ ہوگی۔

Published: undefined

یو پی کانگریس کی تنظیم نو کا پروگرام آخری مرحلے میں ہے۔ ریاست کے سبھی 823 ڈویژن اور 8134 نیائے پنچایتوں میں پارٹی کی ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ گرام سبھا چیف کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ اسی ضمن میں آج سے ضلع سطح پر نئے عہدیداروں کی تربیتی مہم شروع ہو گئی۔ پارٹی کے ایک افسر نے کہا کہ ’’ضلع تربیتی کیمپوں کے بعد پروگرام ہر اسمبلی حلقہ میں منعقد کیا جائے گا اور صرف اہل شخص ہی کیمپوں میں حصہ لیں گے۔‘‘

Published: undefined

’پرشکچھن سے پراکرم‘ پروگرام میں ضلع اور نگر سمیتی کے اراکین اور کئی تنظیموں کی شراکت داری یقینی ہوگی۔ آج سے شروع اس مہم میں ضلع وار تربیت شروع ہوئی، جس میں ضلع اور شہر کی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ بلاک، نیائے پنچایت اور وارڈ چیئرمین تربیت لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ سٹی چیئرمین اور مختلف محاذ تنظیموں کے سربراہان بھی اس تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگلے 12 دن میں ضلع وار تربیت ختم ہو جائے گی، جس کے بعد اسمبلی وار اور بلاک سطحی تربیت شروع کی جائے گی۔

Published: undefined

اس تربیتی کیمپ میں پانچ مختلف موضوعات پر ٹریننگ دی جائے گی۔ اس میں جن موضوعات پر گفتگو ہوگی، ان میں بوتھ مینجمنٹ، سوشل میڈیا کا بہتر استعمال، کانگریس کے نظریات پر توجہ مرکوز کرنا اور بی جے پی-آر ایس ایس کا اصل چہرہ ظاہر کرنا شامل ہیں۔ ایک دیگر موضوع جس پر گفتگو کی جائے گی، وہ اتر پردیش کی ترقی کو پٹری سے اتارنے میں اہم کردار نبھانے والی پارٹیوں پر مباحثہ ہوگا۔

Published: undefined

ان موضوعات کے علاوہ ٹریننگ میں ’کانگریس کے نظریات‘، ’بی جے پی-آر ایس ایس کا سچ‘ اور ’کس نے بگاڑا اتر پردیش‘ نام سے تین الگ الگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ’کس نے بگاڑا اتر پردیش‘ کے تحت بی جے پی کے علاوہ ایس پی، بی ایس پی حکومتوں کی خامیوں کو ظاہر کرنے کے لیے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined