قومی خبریں

ملک کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو لوگوں کی امیدیں پوری کر سکیں: پرنب مکھرجی

پرنب مکھرجی کا کہنا ہے کہ حالات اس وقت فکر انگیز ہو جاتے ہیں اگر کوئی یہ دیکھے کہ ملک کی کل دولت کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ کل آبادی کے ایک فیصد لوگوں کے پاس ہے۔ یہ اعداد و شمار ہمارے لیے بوجھ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک کے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے پیر کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’غیر حقیقی بہادری‘ ملک کی قیادت نہیں کر سکتی، اس لیے ملک کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو لوگوں کی بڑھتی امیدوں کو پورا کر سکیں۔ تقریب کے دوران بڑے صنعت کاروں کو خطاب کرتے ہوئے پرنب مکھرجی نے کہا کہ ’’خواب سے مزین بہادری اس ملک کی قیادت نہیں کر سکتی۔ ہندوستان کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو ملک کی بڑھتی امیدوں کو پورا کر سکیں۔ ملک کو غریبی سے آزادی دلانے کے لیے ابھی بہت طویل راستہ طے کرنا ہے۔‘‘

Published: undefined

پرنب مکھرجی نے اس بات کو لے کر اپنی فکر ظاہر کی ہے کہ ملک کی کل دولت کا 60 فیصد سے زیادہ حصہ آبادی کے ایک فیصد لوگوں کے پاس ہے۔ یہ اعداد و شمار ہمارے لیے بوجھ ہیں۔ ساتھ ہی یہ اعداد و شمار یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہماری ترقی کو مزید مشمول اور یکساں ہونے کی ضرورت ہے۔ جو لوگ پیچھے چھوٹ گئے ہیں انھیں ترقی کے دائرے میں لانے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مانیٹری فنڈ کے مطابق ہندوستان دنیا کی ساتویں سب سے بڑی معیشت ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 20-2019 میں مارچ 2019 میں اختتام ہونے والے مالی سال میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں اضافہ شرح 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جو امکانی طور پر 7.4 فیصد ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined