اتر پردیش کے فرخ آباد ضلع میں ہفتہ کے روز ایک اندوہناک حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 2 لوگوں کی موت ہو گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرخ آباد میں ایک کوچنگ سینٹر کے اندر زوردار دھماکہ ہوا جس میں 2 طلبا کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 5 کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد مجموعی طور پر 10 بتائی جا رہی ہے۔ اس دھماکہ کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اردگرد کا علاقہ لرز اٹھا۔ فی الحال پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کوچنگ سنٹر میں دھماکہ کی اطلاع جیسے ہی ملی، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ جائے وقوع پر پہنچے اور وہاں موجود پولیس ٹیم سے مکمل جانکاری حاصل کی۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق قادری گیٹ تھانہ علاقے میں ساتن پور منڈی روڈ پر ایک کوچنگ سینٹر قائم ہے۔ ہفتہ کی شام اچانک اس کوچنگ سینٹر میں دھماکہ ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ دھماکہ کی آواز سنتے ہی قریبی لوگ خوفزدہ ہو گئے اور فوراً کوچنگ سینٹر کی طرف دوڑے۔ وہاں پہنچ کر لوگوں نے دیکھا کہ کچھ طلبا زخمی حالت میں پڑے ہیں۔ مقامی لوگوں نے فوراً اس حادثہ کی اطلاع قادری گیٹ تھانہ پولیس کو دی۔
Published: undefined
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم حادثہ والی جگہ پر پہنچی۔ پولیس نے 7 زخمی طلبا کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جن میں سے 2 کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا، جبکہ 5 کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ان کا علاج شروع کیا گیا۔ کچھ شدید زخمی طلبا کو بہتر علاج کے لیے سیفئی میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد کوچنگ سینٹر کی عمارت کا کچھ حصہ 20 میٹر تک بکھر گیا اور تقریباً 2 کلومیٹر تک اس دھماکہ کی آواز سنی گئی۔
Published: undefined
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ کی وجہ سیپٹک ٹینک میں گیس بھر جانا ہو سکتی ہے۔ جائے وقوع پر موجود فورنسک ٹیم نے معائنہ کے بعد میتھین گیس کی وجہ سے دھماکہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ اس واقعہ کے تعلق سے پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور کوچنگ سینٹر کے اندر سے تمام ریکارڈ ضبط کر لیے گئے ہیں۔
Published: undefined
جائے وقوع پر ضلع مجسٹریٹ آشوتوش دویدی اور ایس پی آر تی سنگھ نے پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ اب بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے تاکہ دیکھا جا سکے کہ ملبہ میں کوئی اور طالب علم پھنسا تو نہیں ہے۔ اس حادثہ کے بارے میں ایس پی آر تی سنگھ نے کہا کہ ’’دھماکہ کی اط لاع تقریباً 3.19 بجے ملی تھی۔ یہ ایک کوچنگ سینٹر ہے، جس کے بیسمنٹ میں ایک سیپٹک ٹینک ہے۔ ٹینک میں زیادہ مقدار میں جمع میتھین گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ وہاں ایک سوئچ بورڈ بھی ملا ہے، غالباً اس کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہوگا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس حادثہ میں 7 لوگ زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی موت ہو گئی۔ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز