قومی خبریں

فرانس میں طوفان کے باعث بجلی گل

فرانس کے پاور گرڈ کے آپریٹر انیڈس نے کہا کہ ہفتے کی نصف شب شدید بارش اور تیز ہواؤں کے بعد 65 محکموں کو اورنج وارننگ جاری کی گئی

Getty Images
Getty Images 

پیرس: فرانس میں طوفان کے بعد شدید بارش اور بجلی گل ہونے سے تقریباً پانچ ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ فرانس کے پاور گرڈ کے آپریٹر انیڈس نے کہا کہ ہفتے کی نصف شب شدید بارش اور تیز ہواؤں کے بعد 65 محکموں کو اورنج وارننگ جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کئی گھروں میں بجلی چلی گئی اور پانچ ہزار لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔

Published: undefined

بی ایف ایم ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رات کے وقت ایفل ٹاور پر بھی آسمانی بجلی گری۔ فرانسیسی فوٹوگرافر برٹرینڈ کولک نے اسے کیمرے میں قید کر لیا اور وہ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔

ایفل ٹاور کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 1889 میں اس کی تعمیر کے بعد سے اس یادگار پر ہر سال اوسطاً پانچ بار آسمانی بجلی گرتی ہے لیکن اس سے نہ تو عوام متاثر ہوتے ہیں اور نہ ہی ٹاور پر اس کا اثر پڑتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined