قومی خبریں

آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا: آرجے ڈی

ملک میں ریاست میں کوئی بھی قانون بننے سےقبل اس کے لئے پہلے کل جماعتی میٹنگ طلب کر کے سب کی رائے لی جانی چاہئے ۔ اس کے بعد جو بھی رائے بنے ویسا کام ہونا چاہئے ۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی فائل تصویر آئی اے این ایس
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی فائل تصویر آئی اے این ایس  

بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) نے اتر پردیش میں آبادی کنٹرول قانون نافذ کرنے کے فیصلے کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کا ایجنڈہ قرار دیا ہے ۔

Published: undefined

آرجے ڈی کے چیف ترجمان اور پارٹی کے منیر سے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے واضح طور سے کہا ہےکہ یہ آر ایس ایس کا ایجنڈاہے ۔ ایک فرقہ کے لوگوں کے خلاف اس طرح کا قانون بناکر گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی قانون ملک میں یا پھر ریاست میں بنے تو اس کے لئے پہلے کل جماعتی میٹنگ طلب کر کے سب کی رائے لی جانی چاہئے ۔ اس کے بعد جو بھی رائے بنے ویسا کام ہونا چاہئے ۔

Published: undefined

آرجے ڈی رکن اسمبلی نے کہاکہ فی الحال آبادی کنٹرول پر کوئی قانون نہیں بننا چاہئے ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹھیک ہی کہا ہے پہلے لوگوں کو تعلیم یافتہ ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر کمار کی بات تو درست ہے لیکن گزشتہ پندرہ سالوں سے وہ وزیراعلیٰ ہیں اور انہوں نے ریاست میں تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔ ریاست میں تعلیم کی سطح مزید گر گئی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ مسٹر کمار آر ایس ایس کے ماڈل پر چلنا چاہ رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کو واضح طور پر لوگوں کے سامنے آکر کہنا چاہئے کہ وہ اس قانون یا ایسے ماڈل کو بہار میں نافذ نہیں کریںگے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا