قومی خبریں

ایران سے غیر مشروط بات چیت کو تیار: امریکی وزیر خارجہ

اس سے پہلے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت تبھی ممکن ہے جب امریکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات چیت شروع کرے اور ایران کو عزت دے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے ایران کے سامنے غیر مشروط بات چیت کی تجویز پیش کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پومپيو نے اتوار کو سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازيو كاسس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے یہ بات کہی۔ پومپيو نے کہاکہ ’’ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے كے لئے تیار ہیں۔‘‘

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائے گا۔ اس سے پہلے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت تبھی ممکن ہے جب امریکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات چیت شروع کرے اور ایران کو عزت دے۔

Published: undefined

ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی آر این اےکے مطابق روحانی نے کہاکہ ’’ اگر وہ ایران کو عزت دیں اور بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق بات چیت شروع کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ بات چیت کے حق میں ہیں‘‘۔

Published: undefined

ایران کے اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ علی علی خامنی ای نے بدھ کو امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کے امکان سے انکار کر دیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مئی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے سے اپنے ملک کے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات میں تلخی آ گئی ہے اور اس جوہری معاہدے کی احکامات نافذ کرنے سے متعلق غیر یقینی کی حالت بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران ایران کو فوجی کارروائی کا انتباہ دیتے ہوئے اس پر کافی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے کسی طرح دباؤ میں نہیں آئے گا۔ واضح رہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے عیوض اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined