قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی تشدد جاری

پولس شمال 24 پرگنہ علاقے کے کاکیناڑہ میں بی جے پی کارکن چندن شا کے قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔ اتوار کی دیر رات چندن کو پہلے گولی ماری گئی اس کے بعد اس پر دیسی بم پھینکے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی مغربی بنگال میں سیاسی تشدد جاری ہے۔ ریاست میں بر سر اقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کی وجہ سے اس وقت ماحول میں تناؤ اور کشیدگی ہے۔

Published: undefined

23مئی کو لوک سبھا الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سے گولی مار کر ایک بی جے پی کے کارکن کاقتل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک بم دھماکے میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی ہے جبکہ ریاست کے مختلف حصوں میں ہونے والے تشدد میں مختلف افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست میں تشدد کے تازہ ترین واقعہ میں بی جے پی کے کارکن چندن شاکا گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں بر سر اقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کارکنان کے درمیان ہونے والے تشدد میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

پولس شمال 24 پرگنہ علاقے کے کاکیناڑہ میں بی جے پی کارکن چندن شا کے قتل کی تفتیش کر رہی ہے۔ اتوار کی دیر رات چندن کو پہلے گولی ماری گئی اس کے بعد اس پر دیسی بم پھینکے گئے۔

Published: undefined

بیرک پور سے بی جے پی کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے اس قتل کے لیے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ بی جے پی کے مطابق چندن شا پر پہلے دیسی بموں سے حملہ کیا گیا۔ بعد ازاں اسے نزدیک سے گولی ماری گئی۔

Published: undefined

پولس نے آج صبح اس معاملے میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے اس تشدد کے لیے بی جے پی کے اندرونی جھگڑے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ جنوب میں 24 پرگنہ ضلع کے ہروآ علاقے میں بم پھینک کرایک نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

Published: undefined

تشدد کے ایک اور واقعہ میں نادیا ضلع میں 22 برس کے سانتوگھوش کو قریب سے گولی ماری گئی۔ گھوش اپنے گھر کے باہر دوستوں سے بات کر رہے تھے۔ پولس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ گورنر کیسری ناتھ تریپاٹھی نے عوام سے امن اور بھائی چارے کو بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

مالدہ سے موصول ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ دیر رات کچھ بدمعاشوں نے دو لیچی تاجروں پر بم سے حملہ کر دیا جس میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined