
تصویر : گووند سنگھ ڈوٹاسرا ’ایکس‘ ہینڈل
راجستھان میں پنچایتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی پارہ چڑھنے لگا ہے۔ اس دوران ریاست کی راجدھانی جے پورمیں منعقدہ کانگریس کی پنچایتی راج امپاورمنٹ کانفرنس میں ریاستی کانگریس کے صدرگووند سنگھ ڈوٹاسرا نے راجستھان حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی اجلاس کے دوران پنچایتی راج انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا تو وہ اور اپوزیشن لیڈر ٹیکارام جولی بھوک ہڑتال پر بیٹھ جائیں گے۔ دریں اثنا ڈوٹاسرا نے پنچایتی راج کی حد بندی کو لے کر بی جے پی لیڈر راجیندرراٹھوڑ پر بھی طنز کسا۔
Published: undefined
ریاست کی بی جے پی حکومت سے جلد پنچایتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈوٹاسرا نے الزام لگایا کہ مواضعات کو ترقی کے لیے فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان تنازعہ میں شدت آسکتی ہے۔ ڈوٹاسرا اور راٹھوڑ کے درمیان اس سے پہلے بھی لفظی تیز چلتے رہے ہیں۔ گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے اب ایک بار پھر راٹھور کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کے وزیر حد بندی کمیٹی کے چیئرمین ہیں لیکن انہیں بھی پنچایت کی حد بندی کروانے کے لیے وزیر اعلیٰ سے ہاتھ جوڑنے پڑے۔ راجندر راٹھوڑ اور ارون چترویدی کے علاوہ گھنشیام تیواری بھی حد بندی کمیٹی میں شامل ہیں۔
Published: undefined
ڈوٹاسرا نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم سے تیواری جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے پہلی ہی میٹنگ میں کہہ دیا کہ آپ ایک الیکشن ہار چکے ہیں، اس لیے ذات پات کی بنیاد پر حد بندی نہ کریں۔ جس پر ڈوٹاسرا نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ راٹھوڑ نے جواب دیا کہ میں تو ہارا ہوا ہوں، اب باقی کو بھی اپنی طرح کرنے میں مصروف ہوں۔
Published: undefined
پنچایتی راج انتخابات کے تعلق سے ڈوٹاسرا نے کہا کہ حکومت کو جلد ہی انتخابات کرانے پڑیں گے، پنچایتوں میں کام کاج مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے، حکومت ناکام ہو چکی ہے اور گاؤں کی ترقی کے لیے پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ حکومت عوامی نمائندوں کی کوئی بات نہیں سن رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined