فائل تصویر آئی اے این ایس
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں ممبئی پولیس حملہ آور کو پکڑنے کے لیے دن رات کوشاں ہے لیکن اب تک وہ پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ تاہم اب تحقیقات کے دوران ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر اپنے کپڑے تبدیل کیے تھے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق سیف کے گھر اور باندرہ کے لکی ہوٹل کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے واقعے کے بعد اپنا حلیہ بدل لیا تھا۔ فی الحال، ممبئی پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے 35 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
Published: undefined
ممبئی پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن کے درمیان دیکھا گیا ہے۔ صبح 8 بجے تک ملزم باندرہ کے علاقے میں گھوم رہا تھا لیکن پولیس اسے گرفتار نہیں کر سکی۔
Published: undefined
پولیس حیران ہے کہ دونوں داخلی مقامات پر سیکورٹی گارڈز کے تعینات ہونے کے باوجود مشتبہ شخص سیف علی خان کی عمارت میں کیسے داخل ہونے اور پھر باہر جانے میں کامیاب ہوا۔ حملے کے وقت مشتبہ شخص نے ماسک اور ٹوپی پہن رکھی تھی لیکن اس نے عمارت سے باہر نکلتے ہوئے انہیں ہٹا دیا، جس سے اس کے مقصد پر سوالات اٹھ رہے تھے۔
Published: undefined
اب تک پولیس سیف علی خان پر حملے کے سلسلے میں 40 سے 50 لوگوں سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ ان کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں، جن لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ان میں سے زیادہ تر سیف کے جاننے والے ہیں۔ پولیس نے آج سیف کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق سیف علی پر حملہ کرنے والا شخص ننگے پاؤں ان کے گھر میں داخل ہوا جب کہ واپس بھاگتے ہوئے اس نے جوتے پہن رکھے تھے۔ حملہ آور کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین چیزیں نظر آرہی ہیں، جن پر اب پولیس کی شک کی سوئی مرکوز ہے۔
Published: undefined
پہلا یہ کہ سیف پر حملہ کرنے والا ننگے پاؤں اوپر گیا، جب کہ وہ بھاگتے ہوئے جوتے پہن کر نیچے آیا، دوسری بات یہ ہے کہ جب وہ اوپر جا رہا تھا تو اس کا بیگ بھرا ہوا دکھائی دیا، جب کہ بھاگتے ہوئے اس کا بیگ خالی نظر آیا۔سیف علی خان پر حملے میں استعمال ہونے والے چاقو کے حوالے سے بھی بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔ پولیس نے اپنی تفتیش میں چاقو کا وہ ٹکڑا شامل کیا ہے جو سیف کی کمر میں پھنسا ہوا پایا گیا تھا۔تاہم پولیس کو ابھی تک اس چاقو کا دوسرا ٹکڑا نہیں ملا ہے۔ یعنی چاقو کا وہ حصہ جس سے حملہ آور نے حملہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined