مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی سمیہ رانا کو وقف ترمیمی بل کی مخالفت کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ سمیہ رانا نے اس حوالے سے بتایا کہ نوٹس میں 10 لاکھ روپے کا بنڈ جمع کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ واضح ہو کہ سمیہ رانا کو یہ نوٹس لکھنؤ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’واٹس ایپ‘ کے ذریعہ بھیجا ہے۔ اب سمیہ رانا اس نوٹس کے خلاف عدالت کا رخ کریں گی۔
Published: undefined
سمیہ رانا نے کہا کہ وقف بل کی مخالفت کرنے پر ان کے خلاف غیر آئینی طریقے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا اس نوٹس سے وہ ڈرنے والی نہیں ہیں، پولیس اور حکومت کے ہر غلط قدم کا سامنا کریں گی۔ نوٹس کے خلاف وہ عدالت کا رخ کریں گی۔ سمیہ رانا کے مطابق اس ملک میں آئین مخالف جو بھی کام ہوگا اس کے خلاف وہ لڑائی لڑتی رہیں گی۔ وہ پولیس کے نوٹس یا کسی غی آئینی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ سمیہ رانا کے علاوہ عظمیٰ پروین اور مہیندر یادو کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ عظمیٰ پروین ایک سماجی کارکن ہیں اور سی اے اے-این آر سی کے دوران احتجاج کر کے سرخیوں میں آئی تھی، جب کہ مہیندر یادو سماج وادی پارٹی کے طلبہ یونین کے لیڈر ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سمیہ رانا موجودہ وقت میں سماج وادی پارٹی کی ایک اہم قومی ترجمان ہیں۔ ساتھ ہی وہ اترپردیش میں مسلم حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہیں اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو اپنا سیاسی راہبر بتاتی ہیں۔ واضح ہو کہ سمیہ رانا اپنی نظموں اور سخت تبصروں کے ذریعہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور سماجی ناانصافی جیسے مسائل پر کھل کر اپنی بات رکھتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined