پٹنہ میں بی پی ایس سی امیدوار مظاہرہ کرتے ہوئے/ویڈیو گریب
بہار میں بی پی ایس سی امیدواروں کا احتجاجی سلسلہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ گزشتہ تقریباً چار مہینوں سے امیدوار اپنے مطالبات پر قائم ہیں۔ اسی سلسلے میں بی پی ایس سی-ٹی آر ای-3 کے امیدوار آج پٹنہ میں احتجاجی مظاہرے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنا چاہتے تھے۔ موقع پر موجود پٹنہ پولیس نے پہلے انہیں علاقے سے ہٹنے کا انتباہ دیا، تاہم جب طلبا نے مظاہرہ جاری رکھا تو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں وہاں سے زبردستی ہٹایا اور کئی مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
Published: undefined
بی پی ایس سی طلبا کے احتجاجی مظاہرہ اور ان پر پولیس کے لاٹھی چارج کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جس میں پٹنہ پولیس انہیں لاٹھی لے کر کھدیڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ پولیس مظاہرین طلبا پر لاٹھیاں بھی چلا رہی ہے۔ ہاتھوں میں تختیاں لیے طلبا وہاں سے اپنی جان بچا کر بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔ اس واقعہ میں کئی طلبا کے زخمی ہونے کی بھی خبر سامنے آ رہی ہے۔
Published: undefined
مئی مہینے میں پڑ رہی شدید گرمی اور دھوپ کے درمیان بی پی ایس سی امیدوار پٹنہ میں وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے یکجا ہوئے تھے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ان سے ایک بار ملاقات کرکے ان کی بات سن لیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان سے گردنی باغ جانے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن وہاں پر ان سے ملنے کوئی بھی نہیں آتا۔ ایسے میں وہ کہاں جائیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار پبلک سروس کمیشن سے ٹیچروں کی تقرری ہو رہی ہے۔ تیسرے مرحلے کی ٹیچروں کی تقرری کے لیے 87774 عہدوں پر بھرتی نکلی تھی۔ 51 ہزار عہدے پر ہی پوسٹنگ ہو رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے کچھ دنوں پہلے سپلیمنٹری رزلٹ کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined