فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں دو کمسن بچوں کی پراسرار موت نے پیر کو پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اٹل پاتھ علاقے میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا، کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور وہاں پر آگ لگا کر ماحول کو کشیدہ کر دیا۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق، یہ واقعہ 5 اگست کو اندرا پوری علاقے میں پیش آیا، جہاں کار کے اندر سے دو نابالغوں کی لاشیں ملی تھیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں دم گھٹنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم لواحقین اسے مسلسل قتل قرار دے رہے ہیں۔ اس غصے کی وجہ سے پیر کی شام اہل خانہ اور مقامی لوگ سڑک پر آگئے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
Published: undefined
اس کے بعد مشتعل ہجوم نے پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی اور کئی مقامات پر پتھراؤ کیا۔ حالات بگڑتے دیکھ کر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو منتشر کردیا۔ اٹل پاتھ پر گھنٹوں افراتفری مچی رہی۔فی الحال علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی غیر جانبداری سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined