قومی خبریں

پی ایم مودی کے مشیر امرجیت سنہا نے دیا استعفیٰ، چہ می گوئیاں شروع!

فروری 2020 میں امرجیت سنہا کے ساتھ بھاسکر کھلبے کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا گیا تھا، معاہدے کی بنیاد پر یہ تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے ہوئی تھیں لیکن امرجیت سنہا نے وقت سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وزیر اعظم دفتر میں سینئر بیوروکریٹ اور مشیر امرجیت سنہا نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اپنی مدت کار پوری کرنے سے پہلے ہی ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر امرجیت سنہا نے وزیر اعظم دفتر میں مشیر کی ذمہ داری سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ وہ سماجی شعبہ سے جڑے پروجیکٹ کو سنبھالتے تھے۔

Published: undefined

بہار کیڈر کے 1983 بیچ کے آئی اے ایس افسر امرجیت سنہا 2019 میں سکریٹری برائے دیہی ترقیات کے طور پر ریٹائر ہوئے تھے۔ اس کے بعد انھیں پی ایم او میں تقرری ملی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ امرجیت سنہا کا استعفیٰ اس سال پی ایم او سے استعفیٰ دینے والے دوسرے سینئر افسر کا استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل مارچ مہینے میں پی ایم او میں پرنسپل مشیر رہے سابق کابیہ سکریٹری پی کے سنہا نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ فروری 2020 میں امرجیت سنہا کے ساتھ بھاسکر کھلبے کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ دونوں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسروں کی تقرری کو کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے منظوری دی تھی۔ انھیں سکریٹری کے یکساں عہدہ اور تنخواہ کی منظوری دی گئی تھی۔ معاہدے کی بنیاد پر یہ تقرریاں دو سال کی مدت کے لیے ہوئی تھیں۔ آئندہ حکم کے بعد اسے بڑھایا بھی جا سکتا تھا، لیکن امر جیت سنہا نے وقت پورا ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔ فی الحال ان کے استعفیٰ کی وجہ کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امرجیت سنہا سے قبل پی کے سنہا نے پی ایم او سے استعفیٰ دیا تھا اور اس سے قبل نرپیندر مشرا نے 2019 میں پرنسپل سکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ گویا کہ لگاتار پی ایم او سے جڑے اعلیٰ افسران وقت سے پہلے استعفیٰ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مودی حکومت پر کئی طرح کے سوال بھی اٹھتے رہے ہیں۔ امرجیت سنہا کے تازہ استعفیٰ کے بعد بھی سیاسی گلیاروں میں چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور کئی طرح کے قیاس لگائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ اب تک نہ ہی پی ایم او کی جانب سے اور نہ ہی امرجیت سنہا کی جانب سے استعفیٰ یا اس کی وجہ کے بارے میں کچھ بھی بتایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined