قومی خبریں

’پی ایم مودی کا قوم کے نام خطاب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘، سی پی آئی لیڈر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر درج کرائی شکایت

وزیراعظم نریندرمودی نے 18 اپریل کو قوم کے نام 30 منٹ کا خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق موضوع پر بات کی اور اس کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کو خواتین مخالف قرار دیا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب

 

سی پی آئی راجیہ سبھا رکن سندوش کمار نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام اپنے حالیہ خطاب کے ذریعے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اس معاملے میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ 19 اپریل کو لکھے گئے خط میں رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ خطاب اس وقت سامنے آیا جب 5 ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ یہ خطاب سیاسی نوعیت کا تھا، جس میں جانبدارانہ باتیں اور ’منتخب حقائق‘ شامل تھے۔ ان کا مقصد ایک ایسے مسئلے پر عوامی رائے کو متاثر کرنا تھا جس پر اس وقت زوردار سیاسی بحث جاری ہے۔

Published: undefined

سی پی آئی لیڈر نے وزیر اعظم کے خطاب کو دوردرشن اور سنسد ٹی وی جیسے سرکاری پلیٹ فارمز پر نشر کیے جانے پر بھی اعتراض کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ عوامی پیسے سے چلنے والے نشریاتی اداروں کا استعمال کسی سیاسی تقریر کو نشر کرنے کے لیے کرنا، ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے دوران سرکاری وسائل کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات اس یکساں مواقع کو متاثر کرتے ہیں، جسے انتخاب کے دوران الیکشن کمیشن سے برقرار رکھنے کی توقع کی جاتی ہے۔

Published: undefined

خط میں اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، تحقیقات شروع کریں اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر اس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو اس سے کمیشن کی غیر جانبداری پر سوالات اٹھ سکتے ہیں اور انتخابی عمل پر عوام کا بھروسہ کمزور ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فی الحال ان الزامات پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے 18 اپریل کو قوم کے نام 30 منٹ کا خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین کے ریزرویشن سے متعلق موضوع پر بات کی اور اس کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کو خواتین مخالف قرار دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined