قومی خبریں

پی ایم مودی نے ملک کے نام لکھا خط، دکانداروں اور تاجروں سے صرف سودیشی اشیاء فروخت کرنے کی اپیل

نریندر مودی کے مطابق گزشتہ 11 سالوں میں کی گئی کوششوں سے 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے ہیں۔ ملک میں ایک نیا متوسط طبقہ تیار ہوا ہے۔ اب اسے مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی (فائل) / آئی اے این ایس

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر (22 ستمبر) کو جی ایس ٹی 2.0 نافذ ہونے کے بعد ملک کے عوام کے نام ایک خط لکھا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس خط میں ’جی ایس ٹی بچت اتسو‘ کی سراہنا کی۔ انہوں نے اپنے خط کی شروعات میں ملک کے عوام کو ’نوراتری‘ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا کہ میری دعاء ہے کہ یہ تہوار آپ تمام کی زندگی میں خوشحالی لائے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’رواں سال تہواروں میں ہمیں ایک اور تحفہ مل رہا ہے۔ 22 ستمبر سے آئندہ نسل کی جی ایس ٹی نفاذ کے ساتھ ہی پورے ملک میں جی ایس ٹی بچت اتسو کی شروعات ہو گئی ہے۔ ان اصلاحات سے کسان، خواتین، نوجوان، غریب، متوسط طبقہ، کاروباری، چھوٹی صنعتوں اور کاٹیج انڈسٹری تمام کو فائدہ ہوگا۔‘‘

Published: undefined

وزیر اعظم نے خط میں لکھا کہ نئی جی ایس ٹی اصلاحات کی خوبی ہے کہ ’’اب بنیادی طور پر 2 سلیب ہوں گے۔ روزمرہ کی اشیائے ضروریہ جیسے کھانا، ادویات، صابن، ٹوتھ پیسٹ، اور بہت سی دوسری اشیاء اب یا تو ٹیکس فری ہوں گی یا پھر 5 فیصد کی سب سے کم سلیب میں آئیں گی۔ گھر بنانا، گاڑی خریدنا، باہر کھانا یا فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانا جیسے خوابوں کو پورا کرنا اب آسان ہوگا۔ ہیلتھ انشورنس پر بھی جی ایس ٹی اب صفر کر دی گئی ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ کئی دکاندار اور تاجر ’پہلے اور اب‘ کے کارڈ لگا کر لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ سامان پہلے کے مقابلہ میں کتنا سستا ہو گیا ہے۔ ہماری جی ایس ٹی کا سفر 2017 میں شروع ہوا تھا۔ تب ملک کو طرح طرح کے ٹیکس اور ٹول کی پریشانیوں سے آزادی ملی تھی۔ اس سے صارفین اور کاروباریوں کو کافی راحت ملی تھی۔ اب یہ اگلی نسل کی جی ایس ٹی اصلاحات ہمیں مزید آگے لے جا رہی ہیں، اس میں سسٹم کو نہایت ہی آسان بنایا گیا ہے۔ اس سے ہمارے دکاندار ساتھیوں اور چھوٹی صنعتوں کی سہولت میں مزید اضافہ ہوگا۔‘‘

Published: undefined

نریندر مودی کے مطابق گزشتہ 11 سالوں میں ہماری کوششوں سے 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے ہیں۔ ملک میں ایک نیا متوسط ​​طبقہ تیار ہوا ہے۔ اب اسے مزید بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ ہم نے متوسط ​​طبقے کو بھی مضبوط کیا ہے۔ 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا ہے۔ اگر ہم انکم ٹیکس میں چھوٹ اور جی ایس ٹی کی نئی اصلاحات کو ملا کر دیکھیں تو عوام کے سالانا تقریباً 2.5 لاکھ کروڑ روپے بچیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’’ملک نے سال 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان بننے کا عزم کیا ہے اور اسے مکمل کرنے کے لیے خود انحصاری کے راستے پر چلنا ضروری ہے۔ نئی جی ایس ٹی اصلاحات سے ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ خود انحصاری کے لیے ضروری ہے کہ ہم ’سودیشی‘ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ خواہ برانڈ کوئی بھی ہو، کمپنی کوئ بھی ہو، اگر اس میں ہندوستانی مزدور اور کاریگر کی محنت لگی ہے تو اہ سودیشی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’جب بھی آپ اپنے ملک کے کاریگروں، مزدوروں اور صنعتوں کی بنائی ہوئی چیزیں خریدتے ہیں تو آپ بہت سے خاندانوں کی روزی-روٹی میں مدد کرتے ہیں اور ملک کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔ میں اپنے دکانداروں اور تاجروں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ صرف سودیشی اشیاء ہی فروخت کریں۔‘‘  وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’آئیے فخر سے کہیں کہ یہ سودیشی ہے۔ آپ کی گھریلو بچت میں اضافہ ہو، آپ کے خواب پورے ہوں، اور آپ اپنی پسند کی چیزوں کے ساتھ تہواروں میں چار چاند لگائیں۔ میری یہی خواہش ہے۔ ایک بار پھر میں آپ کو نوراتری کے ساتھ ہی ’جی ایس ٹی بچت اتسو‘ کی مبارک باد دیتا ہوں۔ شکریہ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined