قومی خبریں

توسیع پسندی کی خواہاں قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے : مودی

وزیرا عظم نے کہا ’’ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے ، یہ دور ترقی پسندی کا ہے۔ تیزی سے بدلتے وقت میں ترقی پسندی ہی اہم ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

چین کے ساتھ سرحد پرکشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی ملک کا نام لئے بغیر سخت لہجے میں کہا کہ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے اور اس طرح کی منشا والی طاقتیں یا تو مٹ گئی ہیں یا پھر انہیں جھکنے کے لئے مجبورہونا پڑا ہے ۔

Published: undefined

مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ دو ماہ سے فوجی تعطل کے دوران گذشتہ ماہ وادی گلوان میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہوئے تصادم کے بعد فوجیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے لداخ پہنچے مودی نے نیمو میں فوج ، انڈو تبتین بارڈر پولیس اور ایئرفورس کے بہادر جوانوں سے خطاب کیا۔ فوج کے جوانوں کی غیر معمولی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے دنیا کو ہندوستان کی طاقت کا پیغام دیا ہے اور انہوں نے ملک کے شہریوں کو بھی ملک کی حفاظت کا یقین دلایا ہے۔ مسٹر مودی کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی تھے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کا لداخ دورہ اچانک ہوا ۔ اس جھڑپ کے بعد کسی بڑے لیڈر کا یہ لداخ کا پہلا دورہ ہے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےآج لداخ کا دورہ کرنا تھا ۔ گلوان کی جھڑپ میں ایک کرنل سمیت ہندوستان کے 20 فوجی ہلاک ہوگئےتھے ، جبکہ بڑی تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے ۔

Published: undefined

وزیرا عظم نے کہا ’’ توسیع پسندی کا دور ختم ہوچکا ہے ، یہ دور ترقی پسندی کا ہے۔ تیزی سے بدلتے وقت میں ترقی پسندی ہی اہم ہے۔ ترقی پسندی کے لئے ہی مواقع موجود ہیں اور ترقی ہی مستقبل کی بنیاد ہے۔ گزشتہ صدیوں میں توسیع پسندی نے انسانیت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ، اور انسانیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ توسیع پسندی کی ضد جب کسی پر سوار ہوئی ہے ، اس نے ہمیشہ امن عالم کے سامنے خطرہ پیدا کیا ہے‘‘ ۔

Published: undefined

انہوں نے کہا’’ ساتھیو ، یہ نہ بھولیں ، تاریخ گواہ ہے کہ ایسی طاقتیں مٹ گئیں ہیں یا پھر جھکنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔ دنیا کا ہمیشہ یہ تجربہ رہا ہے اور اسی تجربے کی بنیاد پر اب اس مرتبہ پھر سے پوری دنیا نے توسیع پسندی کے خلاف من بنا لیا ہے۔ آج دنیا ترقی پسندی کو وقف ہے اور ترقی کے کھلے مقابلے کا خیرمقدم کررہی ہے‘‘۔ انہوں نے وادی گلوان میں فوج کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’ ملک کے بہادر سپتوں نے وادی گلوان میں جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ملک کو آپ پر فخر ہے ، آپ پرناز ہے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’ آپ کا حوصلہ ، آپ کی بہادری ، اور مادر وطن کےوقار کی حفاظت لے لئے آپ کی لگن بے مثال ہے۔ آپ کی جرات مندی بھی دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے۔ جن مشکل حالات میں ، جس اونچائی پر آپ مادر وطن کی ڈھال بن کر اس کی حفاظت کرتے ہیں ، اس کی خدمت کرتے ہیں ، اس کا مقابلہ پوری دنیا میں کوئی نہیں کرسکتا۔ آپ کا عزم اس وادی سے زیادہ مضبوط ہے جس کو آپ اپنے قدموں سے روزانہ ناپتے ہو ۔ آپ کے بازو ان چٹانوں سے بھی مضبوط ہیں جو آپ کے ارد گرد کھڑی ہیں‘‘ ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو