درگاہ اجمیر شریف کے لئے چادر روانہ کرتے وزیر اعظم مودی / فائل تصویر
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج شام خواجہ معین الدین چشتی کے 813ویں عرس کے موقع پر درگاہ کے لیے چادر روانہ کریں گے۔ یہ چادر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو اور بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی کو سونپی جائے گی، جو اسے خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ، اجمیر لے جائیں گے۔
کرن رجیجو وزیر اعظم کی جانب سے چادر لے کر جائیں گے۔ یہ گیارہویں موقع ہے جب وزیر اعظم مودی کی طرف سے اجمیر درگاہ کے لیے چادر بھیجی جا رہی ہے۔ اس موقع پر دہلی سے اجمیر ایک وفد روانہ ہوگا۔
Published: undefined
اقلیتی امور کی وزارت نے اس اہم تقریب کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ درگاہ کمیٹی، درگاہ دیوان، اور انجمن سید زادگان سمیت کئی متعلقہ تنظیموں سے نمائندے نامزد کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کے 813ویں عرس کا آغاز بدھ کی شام چاند نظر آنے کے ساتھ ہو چکا ہے۔ صوفی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور اجمیر درگاہ کے گدی نشین، حاجی سید سلمان چشتی نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’یہ روایت 1947 سے جاری ہے کہ ہر سال ملک کا وزیر اعظم درگاہ کے لیے چادر بھیجتا ہے اور امن، بھائی چارے کے لیے دعا کا پیغام بھی دیتا ہے۔‘‘
عرس کی تقریبات کے دوران 28 دسمبر 2024 کو درگاہ پر جھنڈے کی رسم ادا کی گئی۔ جھنڈے کی اس خاص روایت کو بھیل واڑہ کا غوری خاندان پورا کرتا آ رہا ہے۔
Published: undefined
غوری خاندان کے مطابق، یہ روایت 1928 سے شروع ہوئی تھی جب فخرالدین غوری کے پیر و مرشد عبد الستار بادشاہ نے یہ رسم شروع کی۔ 1944 سے ان کے دادا لال محمد غوری کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔ ان کے انتقال کے بعد 1991 میں ان کے بیٹے معین الدین غوری نے یہ رسم انجام دی۔ 2007 سے یہ ذمہ داری فخرالدین غوری نبھا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined