قومی خبریں

پی ایم مودی نے کی کابینہ کمیٹیوں کی تنظیم نو، مانڈویا، اسمرتی اور بھوپندر کی شمولیت

امت شاہ کی صدارت والی رہائش سے متعلق کمیٹی میں روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر پیوش گوئل اور پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری ہیں۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کی توسیع اور تنظیم نو کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کابینی کمیٹیوں کی تنظیم نو کرتے ہوئے منسکھ مانڈویا، سروانند سونو وال، اسمرتی ایرانی اور بھوپندر یادو جیسے نئے وزراء کو ان میں شامل کیا ہے حالانکہ دفاعی معاملات اور تقرری معاملات جیسی اہم اور حساس کمیٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی سکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت والی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں کپڑا وزیر ارجن منڈا، سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، قانون اور انصاف کے وزیر کرن رجیجو اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کو رکن بنایا گیا ہے۔ کمیٹی کے پرانے اراکین میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر شامل ہیں۔

Published: undefined

وزیراعظم کی صدارت والی سیاسی معاملات کی کمیٹی میں خواتین اور اطفال کی فلاح وبہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی، جہاز رانی وزیر سروانند سونووال، وزیر صحت منسکھ مانڈویا اور محنت اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر پہلے سے ہی اس کے رکن ہیں۔

Published: undefined

دفاعی امور اور تقرری معاملات کی اہم کمیٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تقرری معاملات کی کمیٹی میں خود وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو ہی رکن ہیں۔ دفاعی معاملات کی کمیٹی میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر شامل ہیں۔

Published: undefined

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت والی اقتصادی معاملا ت کمیٹی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر پیوش گوئل اور وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان سمیت نو اراکین ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت والی رہائش سے متعلق کمیٹی میں روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، کامرس اینڈ انڈسٹری کے وزیر پیوش گوئل اور پٹرولیم کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری ہیں۔

Published: undefined

سرمایہ کاری اور ڈیولپمنٹ سے متعلق کمیٹی میں ایم ایس ایم ای کے وزیر نارائن رانے، شہری ہوابازی کے وزیر جیوترآدتیہ سندھیا اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کو شامل کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، محنت اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو اور رہائش اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو روزگار اور ہنرمندی کو فروغ وزارت میں جگہ دی گئی ہے۔ یہ کمیٹیاں مرکزی کابینہ کا حصہ ہوتی ہیں اور دفاع، تقرری، معیشت اور پارلیمانی امور جیسے مختلف موضوعات پر بات چیت کے بعد فیصلہ کرتی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined