
تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 35ویں یومِ شہادت پر انھیں پورا ملک یاد کر رہا ہے اور خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انھیں یاد کرتے ہوئے عقیدت کا خراج پیش کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی جی کو ان کے یومِ وفات پر سلام۔‘‘
Published: undefined
راجیو گاندھی کے یومِ وفات کو پیش نظر رکھتے ہوئے راجدھانی دہلی واقع ان کی سمادھی (یادگار) ’ویر بھومی‘ پر آج صبح ایک دعائیہ جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر کانگریس کے سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ویر بھومی‘ پہنچ کر سابق وزیر اعطم کو سلام پیش کیا اور ان کی سمادھی پر پھول چڑھائے۔ کانگریس کی سینئر لیڈر اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بھی ’ویر بھومی‘ پہنچ کر آنجہانی راجیو گاندھی کو یاد کیا اور گلپوشی کی۔
Published: undefined
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور ان کی بہن رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی بھی اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے ’ویر بھومی‘ پر صبح سویرے پہنچ گئے تھے۔ دونوں نے ہی سمادھی پر پھول چڑھا کر انتہائی روحانی ماحول میں عقیدت کا خراج پیش کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے کچھ دیگر سرکردہ لیڈران بھی نظر آئے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ راجیو گاندھی کی پیدائش 20 اگست 1944 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 31 اکتوبر 1984 سے 2 دسمبر 1989 تک ہندوستان کے وزیر اعظم کی شکل میں ملک کی خدمت کی۔ 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔ آج ملک بھر میں ان کا 35واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined