قومی خبریں

مودی نے اپنے ووٹروں کو بھی نظر انداز کردیا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے سنیچر کو وزیر اعظم مودی کو ہد ف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ان لوگوں کو فراموش کردیا ہے جنہوں نے 2014 میں ان کوووٹ دیکر اقتدار کی کرسی پر فائز کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بارہ بنکی: کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے سنیچر کو وزیر اعظم مودی کو ہد ف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ان لوگوں کو فراموش کردیا ہے جنہوں نے 2014 میں ان کوووٹ دیکر اقتدار کی کرسی پر فائز کیا تھا۔

بارہ بنکی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ گاندھی نے کہا کہ ’’ آدمی سوچتا ہے کہ وہ ہمیشہ اقتدار میں رہے گا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے انہیں صرف پانچ سالوں کے لئے منتخب کیا تھا۔ کسی طرح سے لوگوں وزیر اعظم کی حمایت کرسکتے ہیں جنہوں نے انہیں فراموش کردیا‘‘۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اناؤ میں ایک روڈ شو کے بعد بارہ بنکی کے دیوی شریف میں روڈ شو کیا۔روڈ شو کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری نے عوام سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عوام نے نریندر مودی کو منتخب کیا تھا تو ہرکسی نے یہ خواب دیکھا تھا کہ ملک ترقی کرے گا اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔وزیراعظم نے تو ان لوگوں کو بھی بھلادیا جنہوں نے 2014 میں ان کو ووٹ کیا تھا۔

Published: undefined

پرینکا نے کہا کہ وزیر اعظم 56 انچ سینے کی بات کرتے ہیں لیکن پھر وہ لوگ اور اپوزیشن سے کیوں ڈرتے ہیں۔ پرینکا نے دعوی کیا کہ وہ سب سے کمزرو وزیر اعظم اور ان کی حکومت سب سے کمزور حکومت ہے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ مودی حکومت کے درمیان جو بھی پالیسیاں بنائی گئیں وہ سب مالداروں کے لئے تھیں جب کہ غریبوں کو نظر انداز کیا گیا۔ اپنے خطاب کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنی پارٹی کے ذریعہ کئے گئے وعدوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

Published: undefined

ا س سے قبل اناؤ میں روڈ شو کے دوران بی جے پی اور کانگریس کارکن آمنے سامنے آگئے تھے لیکن بروقت پولیس کی مداخلت نے حالات کو بے قابو ہونے سے بچا لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined