قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کا قوم کے نام خطاب، ’جی ایس ٹی بچت کا جشن کل سے شروع‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل نوراتری کے پہلے دن جی ایس ٹی 2.0 نافذ ہوگا، جس سے عوام کو خریداری اور سرمایہ کاری میں آسانی ہوگی

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعظم نریندر مودی / ویڈیو گریب

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے جی ایس ٹی 2.0 کی اہم اصلاحات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل نوراتری کے پہلے دن یعنی 22 ستمبر سے سورج طلوع ہوتے ہی نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی رِیفارمز نافذ ہوں گے، جس کے ساتھ ملک میں ایک نئے جی ایس ٹی بچت کے جشن کا آغاز ہوگا۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے بتایا کہ یہ جشن عام شہریوں کے لیے براہ راست مالی فوائد لائے گا۔ چھوٹے اور درمیانے طبقے، نوجوان، کسان، خواتین، دکاندار، تاجروں اور کاروباری حضرات سب اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے خریداری آسان اور سستی ہوگی اور ہر فرد کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں جی ایس ٹی اصلاحات کی شروعات کے بعد ملک کو مختلف ٹیکسوں کے جال سے نجات ملی اور ’ون نیشن، ون ٹیکس‘ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ نئی اصلاحات کے تحت اب زیادہ تر روزمرہ کی ضروریات پر صرف 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو ٹیکس سلیب رہیں گے۔ اس سے کھانے پینے، دواسازی، روزمرہ کی اشیاء اور دیگر خدمات پر خرچ کم ہوگا، جبکہ کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’گزشتہ 11 سال میں 25 کروڑ لوگ غربت سے نکل کر نیا متوسط طبقہ بن چکے ہیں اور حکومت نے 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی کو ٹیکس فری قرار دے کر نیا اقتصادی تحفہ دیا ہے۔ اس اقدام سے معاشرتی ترقی اور مالی آزادی میں اضافہ ہوگا۔ جی ایس ٹی میں کمی سے نہ صرف صارفین بلکہ چھوٹے اور درمیانے صنعتکاروں، دستکاری شعبے کے لیے بھی فائدہ ہوگا، کیونکہ انہیں کم ٹیکس اور آسان قوانین کے تحت کاروبار کرنے کا موقع ملے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے زور دیا کہ ملک کے شہریوں کو اولین ترجیح دینے کے اصول کے تحت ملک کی ہر خریداری میں ملکی مصنوعات کو ترجیح دی جائے۔ اس سے ملکی صنعت کی ترقی ہوگی اور معیار میں بہتری آئے گی۔ مودی نے تمام ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی پیداوار اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ بھارت کی خود کفالت اور اقتصادی ترقی میں تیزی آئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined