قومی خبریں

لدھیانہ میں پک اَپ گاڑی نہر میں گری، 6 عقیدت مندوں کی موت، کئی زخمی، 2 لاپتہ کی تلاش جاری

عقیدت مندوں کی مہندرہ بولیرو پک اَپ راڑا صاحب سے جگڑیا پُل کے راستے سے گزرنے کے دوران سرہند نہر میں گر گئی۔ پنجاب پولیس، این ڈی آر ایف اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لوگوں کو نہر سے باہر نکالا گیا۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

پنجاب کے لددھیانہ ضلع میں پیر کی صبح ایک دردناک سڑک حادثہ میں 6 عقیدت مندوں کی موت ہو گئی جبکہ 2 لوگ ابھی بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب عقیدت مندوں سے بھری مہندرہ پک اَپ گاڑی نینا دیوی مندر سے درشن کرکے لوٹ رہی تھی اور کھنہ کے پاس جگیڑا پُل کے نہر میں جا گری۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ہماچل پردیش سے واپسی کے دوران مالیر کوٹلہ کے عقیدت مندوں کی مہندرہ بولیرو پک اَپ جیسے ہی راڑا صاحب سے جگڑیا پُل کے راستے سے گزری، گاڑی نے توازن کھو دیا اور پُل سے نیچے سرہند نہر میں گر گئی۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد لوگوں کی چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے دیہی لوگوں نے بغیر تاخیر کیے پانی میں کود کر بچاؤ کی کوششیں شروع کر دیں۔ کئی عقیدت مند پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے جبکہ کچھ لوگوں کو محفوظ طور پر باہر نکال لیا گیا۔

Published: undefined

حادثے کے وقت گاڑی میں تقریباً 26 عقیدت مند سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ابھی دو عقیدت مندوں کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ان کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پنجاب پولیس، این ڈی آر ایف کی ٹیم اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ جو لوگ زندہ باہر نکالے گئے ہیں ان میں سے کئی شدید طور پر زخمی ہیں، انہیں لدھیانہ اور کھنہ کے اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

ابتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ گاڑی ممکنہ طور پر تیز رفتار میں تھی اور موڑ پر توازن کھو بیٹھی، جس سے یہ نہر میں جا گری۔ پُل پر کوئی تحفظ ریلنگ نہیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک کسی تکنیکی خرابی یا ڈرائیور کی لاپروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Published: undefined

لدھیانہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی راحت کام تیزی سے شروع کیا گیا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے وارثوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اس دردناک حادثے سے مالیر کوٹلہ اور آس پاس کے علاقوں میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مہلوکین کے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔ جن کنبوں کے لوگ لاپتہ ہیں وہ موقع پر پہنچ کر مدد کی گہار لگا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined