قومی خبریں

پھلواری شریف تشدد: ’عامر حنظلہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی‘

سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری نے حکومت بہار پر الزام لگایا کہ حکومت کی غفلت کے نتیجے میں اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک وزیر اعلیٰ نے ایک پریس بیان تک جاری نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پھلواری شریف: آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عامر حنظلہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ قاسمی نے کہا کہ ان کا خون رنگ لائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عامر حنظلہ کے قاتلوں کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے، جب کہ سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری نے کہا کہ یہ قتل انتظامیہ کی کھلی ہوئی ناکامی ہے، انہوں نے حکومت بہار پر الزام لگایا کہ حکومت کی غفلت کے نتیجے میں اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک وزیر اعلیٰ نے ایک پریس بیان تک جاری نہیں کیا۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ پھلواری حادثہ ہو، یا کہ اورنگ آباد اپنے فرائض صحیح طریقے سے ادا نہیں کر رہی ہے، بلکہ اس کا رویہ ان معاملات میں انتہائی ناقابل برداشت ہے، مسیح الدین سمیت وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عامر حنظلہ کے والد کو پچیس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے، نیز ان کے گھر کے کسی فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات میں مرنے والوں کے لیے جو معاوضہ رقم طے کی گئی ہے وہ دس سال پرانی بات ہو گئی، اس لیے معاوضہ کی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے، نیز وفد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت، پٹنہ ہائی کورٹ کے کسی سینئر وکیل کو پی پی بنائے اورجلد از جلد قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکو CAA اور NRC کے خلاف بہار بند کے موقع پر پٹنہ کے پھلواری شریف میں ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ رو نما ہواتھا، جس میں سہیل عباسی صاحب کے صاحبزادے عامر حنظلہ لا پتہ ہو گئے تھے، پھر ان کی لاش گزشتہ 30 دسمبر کو رات دس بجے انتہائی خراب حالت میں ملی۔

Published: undefined

پولیس کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی تدفین عمل آئی، اس حادثہ نے پورے بہار اور بطور خاص پھلواری شریف، پٹنہ کے عوام میں بے چینی پیدا کردی، آج صبح دس بجے، بہار رکن ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر اُدے نارائن چودھری، آل انڈیا ملی کونسل بہار کے کارگزار جنرل سکریٹری محمد نافع عارفی، ریاستی کانگریس کے ترجمان جناب باری اعظمی سی اے اے پر جنتادل یونائیٹیڈ کے موقف سے برگشتہ اوراحتجاجاً مستعفی ہونے والے مسیح الدین، جن ادھیکار پارٹی کے اشتیاق احمد، ڈاکٹر سہیل احمد، مولانا محمد رضاءاللہ قاسمی وغیرہ نے عامر حنظلہ کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی اورعامر حنظلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے والد سہیل عباسی اوردیگر اہل خانہ و رشتہ داروں سے اظہار تعزیت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined