
پٹرول پمپ / آئی اے این ایس
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز پر ایران کے ’پہرے‘ کی خبروں کے درمیان سوشل میڈیا پر پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں سمیت مدھیہ پردیش اور گجرات میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ اس دوران اندور، آگر مالوا، مندسور، نیمچ کے ساتھ گجرات کے احمد آباد، وڈودرا، گاندھی نگر، سورت اور راجکوٹ میں منگل کو پٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لوگ ڈرم، کین، بوتل اور ڈبوں میں ایندھن بھرتے ہوئے دیکھے گئے، جس کی وجہ سے کئی پمپوں پر اسٹاک ختم ہونے کے بعد اسے بند کرنا پڑا۔
Published: undefined
اندور کے 3 درجن سے زیادہ پٹرول پمپوں پر صبح سے ہی بھاری بھیڑ دیکھی گئی۔ گاڑی ڈرائیوروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا اور کئی مقامات پر پمپ ملازمین اور صارفین کے درمیان کہا سنی بھی ہوئی۔ پیٹرول ختم ہونے پر کچھ پمپوں نے بورڈ لگا کر سپلائی بند کردی۔ اس سلسلے میں پمپ آپریٹروں نے بتایا کہ ٹینکر آنے کے بعد سپلائی معمول پر آجائے گی۔
Published: undefined
ڈسٹرکٹ سپلائی کنٹرولر ایم ایل مارو نے واضح کیا کہ ضلع میں پٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی کوئی کمی نہیں ہے اور ڈپو سے سپلائی مسلسل آ رہی ہے۔ اندور کلکٹر نے لوگوں نے بھی لوگوں سے گھبراہٹ میں خریداری سے بچنے کی اپیل کی۔ وہیں آگر مالوا میں دوپہر کے بعد سے ہی پٹرول پمپوں پر بھاری بھیڑ جمع ہوگئی۔ کسان ٹریکٹروں پر ڈرم اور کین لے کر پہنچے جبکہ موٹرسائیکل، کار اور یہاں تک کہ ایمبولینس بھی قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے۔ پمپ بند ہونے کی افواہوں سے پورے ضلع میں کھلبلی مچ گئی۔
Published: undefined
مندسور اور نیمچ میں بھی سینکڑوں لوگ اپنی ضرورت سے زیادہ ایندھن بھروانے کے لیے پہنچ گئے، جس کی وجہ سے کئی پمپوں پر ذخیرہ ختم ہو گیا۔ اسکول آٹو، دودھ گاڑی اور کسان ڈیزل ذخیرہ کرنے لگے۔ کچھ پمپوں نے پٹرول ختم ہونے کے بعد اپنے ڈسپلے تک بند کردیئے۔ گجرات کے احمد آباد سے شروع ہوئی افواہ شام تک وڈودرا، گاندھی نگر، سورت اور راجکوٹ تک پھیل گئی۔ دفتری اوقات کے بعد لوگ سیدھے پمپوں پر پہنچ گئے جس کے باعث دیر رات تک بھیڑ رہی۔ حکومت اور تیل کمپنیوں کی یقین دہانیوں کے باوجود سوشل میڈیا پیغامات نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ کئی لوگوں نے صرف احتیاط کے طور پر ایندھن بھروالیا۔
Published: undefined
اس دوران راجکوٹ میں پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر گوپال چوڈاسما کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے سیلز ہیڈ امیت جیسوال نے الزام لگایا کہ چوڈاسما کے جھوٹے بیانات نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا جس کی وجہ سے امن و امان متاثر ہوا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایندھن کی کوئی قلت نہیں ہے اور افواہیں پھیلانے یا بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کی اعلیٰ قیادت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے دور رہیں اور گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined