
نئی دہلی: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے ایک لیڈر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے موجودہ ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی ملازمت میں توسیع کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ٹی ایم سی کے ترجمان ساکیت گوکھلے نے سنجے مشرا کی مدت ملازمت کی توسیع کے حکم کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی ہے۔ عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ بطور ڈائریکٹر سروس میں توسیع کا فیصلہ سنٹرل ویجیلنس کمیشن ایکٹ کے سیکشن 25 کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
درخواست میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ سنجے مشرا کی ملازمت میں توسیع کا حکم 'کامن کاز بمقابلہ یونین آف انڈیا' میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔ گوکھلے نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ 17 نومبر 2021 کو مرکزی حکومت کی وزارت خزانہ کے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ جاری کردہ ایک حکم میں سنجے مشرا کو سروس میں توسیع دی گئی تھی۔
Published: undefined
انہوں نے سپریم کورٹ سے محکمہ کے حکم کو کالعدم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرضی گزار کا دعویٰ ہے کہ مشرا نے سال 2018، 2019 اور 2020 کے لیے اپنی سالانہ غیر منقولہ جائیداد کی ریٹرن (آئی پی آر) کو وقت پر اپ لوڈ نہیں کیا تھا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں ڈائریکٹوریٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی آر ایس افسران کے لیے آئی پی آر اپ لوڈ کرنا لازمی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined