قومی خبریں

گڈکری کی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا امیش وشنو راوت گرفتار

پولیس نے کال کرنے والے کی تلاش کی تو پتہ چلا کہ یہ دھمکی آمیز کال امیش وشنو راوت نے کی تھی، جو مقامی میڈیکل اسکوائر پر واقع شراب کی دکان پر کام کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایک نوجوان جس نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیر نتن گڈکری کی ناگپور رہائش گاہ کو فون پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی اسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے یہ دھمکی ہیلپ لائن نمبر 112 پر کال کے ذریعے دی گئی۔

Published: undefined

کال کرنے والے نے کہا تھا کہ نتن گڈکری کی رہائش گاہ کو دس منٹ کے اندر بم دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔ دھمکی ملتے ہی پرتاپ نگر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی۔ پولیس افسران نے فوری طور پر وزیر کی رہائش گاہ پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم انہیں تفتیش کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔

Published: undefined

جب پولیس نے کال کرنے والے کی تلاش کی تو پتہ چلا کہ یہ دھمکی آمیز کال امیش وشنو راوت نے کی تھی، جو مقامی میڈیکل اسکوائر پر واقع شراب کی دکان پر کام کرتا ہے۔ پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد گڈکری کی رہائش گاہ کے ارد گرد سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined