قومی خبریں

’مودی حکومت میں عوام کی جان کی کوئی قیمت نہیں‘، ایئر انڈیا کی حیرت انگیز غلطی پر کانگریس کا سخت رد عمل

کانگریس کے مطابق ایئر انڈیا کو تقریباً 4 گھنٹے بعد سمجھ آیا کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے، اس کے بعد فلائٹ کو درمیان راستہ سے لوٹنے کا حکم دیا گیا۔ یہ کتنی سنگین غلطی ہے لیکن کہیں کوئی جوابدہی نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس</p></div>

ایئر انڈیا کی پرواز / آئی اے این ایس

 

گزشتہ دنوں دہلی سے کناڈا جا رہی ایئر انڈیا کے مسافر طیارہ کو درمیان راستہ سے واپس دہلی لوٹنا پڑ گیا تھا۔ اس کے پیچھے کی وجہ یہ تھی کہ جو طیارہ کناڈا جانا تھا، اس کی جگہ دوسرا طیارہ مسافروں کو لے کر روانہ کر دیا گیا۔ جب یہ خبر پھیلی تو سبھی حیران رہ گئے۔ کسی کو یہ سمجھ نہیں آیا کہ آکر ایئرلائن کمپنی ایسی غلطی کیسے کر سکتی ہے۔ اب اس معاملہ میں کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے اس غلطی کے لیے ایئر انڈیا کے ساتھ ساتھ مودی حکومت کو بھی نشانے پر لیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’مودی حکومت میں عوام کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس نے یہ بیان اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر دیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اب یہ خبر دیکھیے… جہاں ایئر انڈیا کی ایک فلائٹ دہلی سے کناڈا جا رہی تھی، لیکن 9 گھنٹے تک پرواز بھرنے کے بعد اسے واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ اس کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ 19 مارچ کو جس فلائٹ کو دہلی سے کناڈا جانا تھا، اس کی جگہ کسی دوسری فلائٹ میں مسافروں کو بیٹھا کر بھیج دیا گیا۔‘‘ آگے لکھا گیا ہے کہ ’’ایئر انڈیا کو تقریباً 4 گھنٹے بعد سمجھ آیا کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے، اس کے بعد فلائٹ کو لوٹنے کا حکم دیا گیا۔‘‘

Published: undefined

اس غلطی پر کانگریس نے انتہائی حیرانی کا اظہار کیا ہے، اور ساتھ ہی کسی کی جوابدہی طے نہ کیے جانے پر اپنی مایوسی بھی ظاہر کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’یہ کتنی سنگین غلطی ہے، لیکن کہیں کوئی جوابدہی نہیں ہے۔ یہ خطرناک غلطی ایئر انڈیا کے ساتھ مودی حکومت کی ناکامی بھی ظاہر کرتی ہے۔‘‘ ساتھ ہی پارٹی نے سخت انداز اختیار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت اور ان کا پورا نظام منہدم ہے۔ انھیں بس کرسی کی فکر ہے، عوام کی نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined