قومی خبریں

لوگ مہنگائی سے پریشان، وزیر اعظم وصولی میں مصروف: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کے عوام کو راحت دینے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے ہیں

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر@INCIndia 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کے عوام کو راحت دینے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ایک چوتھائی کمی آئی ہے اور خام تیل کی قیمت میں کمی سے پوری دنیا راحت محسوس کر رہی ہے، لیکن مودی سرکار نے اس کا ملک کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمت میں ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’گزشتہ چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے دام 10 روپے سے زیادہ گھٹائے جا سکتے ہیں لیکن حکومت نے ایک روپے بھی کم نہیں کیا۔ ہندوستان کے عوام مہنگائی سے ترست (پریشان) ہیں، وزیراعظم اپنی وصولی میں مست ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی میں پٹرول کے دام 96.72 روپے فی لیٹر ہیں اور ڈیزل کے دام 86.67 روپے فی لیٹر ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ کئی ماہ سے پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ڈیزل-پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے، حالانکہ تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined