قومی خبریں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگ گھروں میں رہیں، احتیاط بہت ضروری: سونیا گاندھی

سونیا گاندھی نے اس بات پر مایوسی ظاہر کی کہ 130 کروڑ شہریوں والے ملک میں اب تک صرف 15701 معاملوں میں سیمپل کی جانچ ہوئی۔ ہم نے اپنے سرکاری اور نجی شعبہ کی صلاحیتوں کا پورا استعمال نہیں کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے بچاؤ کےلئے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس وبا کی روک تھام کے لئے ضروری اور مناسب سہولیات مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔ سونیا گاندھی نے اس سلسلے میں ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے لوگوں سے کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری کام نہیں ہونے تک گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

Published: 21 Mar 2020, 10:45 PM IST

سونیا گاندھی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں غیر یقینی کی صورت حال ہے، لیکن انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ملک کے لوگ صبر اور یقین کے ساتھ اس سنگین مسئلہ سے نمٹ لیں گے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ "ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ احتیاط اور روک تھام سب سے اصل طریقہ ہے۔ میں سبھی ہندوستانیون سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ تب تک اپنے گھروں میں رہیں جب تک ان کا باہر جانا بہت ضروری نہ ہو، گھر پر رہنا اس وائرس کے پھیلنے سے روک دے گا۔"

Published: 21 Mar 2020, 10:45 PM IST

کانگریس صدر نے مزید کہا کہ ہمیں بیداری پیدا کرنی چاہئے کہ ہم سب بار بار ہاتھ دھوئیں، چہرے پر ہاتھ نہ پھیریں، فلو اور انفلوئزا کی علامت دکھنے پر فوری طور پر میڈیکل ہیلپ لائن یا پھر ڈاکٹر کو اطلاع دیں۔ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پوری دنیا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر نے پی ایم مودی سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی جانچ اور روک تھام کے لئے جانچ مرکزوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ انہوں کہا کہ ’’یہ بہت ضروری ہے کیونکہ 130 کروڑ شہریوں کے اس ملک میں اب تک صرف 15701 معاملوں میں ہی سیمپل کی جانچ کی گئی ہے۔ وقت پر وارننگ ملنے کے باوجود ہم نے اپنے سرکاری اور نجی شعبہ کی صلاحیتوں کا پورا استعمال نہیں کیا۔ہمیں نگرانی میں رکھے گئے سبھی لوگوں اور اس کی علامت جن لوگوں میں نظر آئے ان سبھی کی جانچ بڑے پیمانے پر کرنی چاہئے۔‘‘

Published: 21 Mar 2020, 10:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Mar 2020, 10:45 PM IST