قومی خبریں

علی گڑھ اور پوری ریاست کے عوام بی جے پی پر تالا لگائیں گے: اکھلیش یادو

تصویر ٹوئٹر / @samajwadiparty
تصویر ٹوئٹر / @samajwadiparty 

علی گڑھ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوگی حکومت کی تفریقانہ پالیسیوں سے عوام اس قدر ناراض ہیں کہ انتخابات کے بعد علی گڑھ ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے عوام بی جے پی پر تالا لگا دیں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز علی گڑھ میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں ایس پی امیدواروں کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں عوام کی بی جے پی کے تئیں ناراضگی کا عالم یہ ہے کہ اب ریاست کے 80 فیصدی لوگ ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے ساتھ آ گئے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر آئینی اداروں کو نیست و نابود کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں نئی پارلیمنٹ عمارت تعمیر کر رہی بی جے پی آئین بھی تبدیل کر سکتی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’اس لئے ہم کہہ رہے ہیں کہ اترپردیش کا یہ الیکشن آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ اترپردیش میں نظم ونسق کے سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ جس ریاست کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے خلاف سب سے زیادہ مجرمانہ مقدمے درج ہوں اور وزیر اعلی ونائب وزیراعلی خود اپنے خلاف مقدمے واپس لے رہے ہوں اس ریاست کے نظم ونسق کے انتظام کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ہاتھرس عصمت دری واقعہ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھرس میں ایک لڑکی کے ساتھ بہیمانہ واردات تو ہوئی ساتھ ہی اسے آخری احترام بھی نہیں ملا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران حراستی اموات کے معاملے میں اترپردیش ہی سب سے آگے ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی کے اقتدار میں عوام کی کمائی نصف ہوگئی ہے۔ اور مہنگائی دو گنی ہوگئی ہے۔ اس سے عام آدمی کا گزر بسر ہی اب آسانی سے نہیں ہو پا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کے لوگ کورونا بحران میں پیدا ہوئے بحران کو بھی کبھی نہیں بھول پائیں گے، جب پیدل چل کر غریب مزدوروں کو گھر جانا پڑا۔ لوگوں کو آکسیجن، دوا اور بستر تک نہیں ملے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ کسانوں کو تین کالے قوانین کی واپسی کے لئے ایک سال تک باہر سڑکوں پر بیٹھنا پڑا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایس پی کے میعاد کار میں طلبہ کو دئیے گئے لیپ ٹاپ، آج تک بند نہیں ہوئے، جبکہ بی جے پی حکومت کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گرمی نکلانے کی بات کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایس پی کی حکومت بننے پر نوجوانوں کے لئے ’بھرتیاں‘ نکالی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined