قومی خبریں

برسراقتدار لوگ ہی نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں : اجے کمار للو

اجے کمار للو نے کہا کہ آج کچھ لوگ اس خواب کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج جن لوگوں پر عوام نے اعتماد کر کے انہیں اکثریت سے حکومت سازی کا موقع دیا تھا وہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز 

لکھنؤ: اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے ہفتہ کو کثرت میں وحدت کو آزاد ہندوستان کی اصل شناخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین آزادی نے سماجی مساوات، جہالت وغریبی کو دور کرنے کے ملک کو 'وشو گرو' بنانے کا خواب دیکھا تھا جسے کچھ لوگ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 6:59 PM IST

اجے کما للو نے یوم آزادی کی مناسبت پر پارٹی دفتر پر پرچم کشائی کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی کثرت میں وحدت خصوصی شناخت ہے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی، پنڈٹ نہرو، چندرشیکھر آزاد، رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان بشمول تمام مجاہدین آزادی نے ملک کی آزادی کی بنیاد رکھی اور انگریز حکومت کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ہی سماج کے دبے کچلے، قبائیلی، دلتوں کا فلاح کیسے ہو، سماج میں مساوات کیسے قائم ہو، آزاد ہندوستان میں اس کے تصور کے ساتھ ہی جہالت، غریبی کیسے دور ہو ہمار ملک وشو گرو بنے ان موضوعات کو دھیان میں رکھ کر ملک کو ترقی پذیر ملک بنانے کا کام کیا۔

Published: 15 Aug 2020, 6:59 PM IST

انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ اس خواب کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 1947 کی ڈی جی پی سے آج ہندوستان کی معیشت نیچے آگئی ہے۔ ایک دوسرے کے درمیان نفرت اور تفریق پیدا ہو رہی ہے۔ آج نوجوان بے روزگار ہوکر در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے۔ آج جن لوگوں پر عوام نے اعتماد کر کے انہیں اکثریت سے حکومت سازی کا موقع دیا تھا وہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 6:59 PM IST

اجے کمار للو نے مزید کہا کہ آج کچھ سرمایہ دار اور صنعت کار ملک چلا رہے ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی کو سلب کیا جا رہا ہے اور آواز اٹھانے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ’’نوجوانوں کے روزگار، کسانوں کے حقوق اور زوال پزیر معیشت جیسے تمام مسائل کے حوالہ سے ہمارے نیتا راہل گاندھی سڑک سے ایون تک جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم راہل جی کے سپائی ہیں۔ ہم راہل اور پرینکا کی قیادت میں لڑیں گے۔ ہم جمہوریت کے تصور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔‘‘

Published: 15 Aug 2020, 6:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 6:59 PM IST