فائل تصویر آئی اے این ایس
اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اتوار کو ہوئی مانسون کی پہلی بارش سے جہاں ایک جانب شدید گرمی سے راحت ملی ہے وہیں دوسری جانب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔
Published: undefined
اسمارٹ سٹی سہارنپور اور ضلع کے نگر پالیکا اور ٹاؤن ایریا علاقے کے قصبوں میں نچلے علاقوں میں پانی نکاسی کے مناسب انتظام نہ ہونے سے پانی جمع ہونےسے لوگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی دنوں کی زبردست گرمی یعنی موسم 44۔45ڈگری سلسیس تک بنے رہنے کی وجہ لوگ بے حد پریشان تھے۔ راتوں میں بھی بجلی سپلائی بہتر نہ ہونے سے اور پانی کی دستیابی مستقل نہ ہونے سے لوگ بہت پریشان تھے۔
Published: undefined
اتوار کی صبح 8بجے پورے ضلع اور آس پاس کے علاقوں میں جم کر بارش ہوئی اور سڑکیں پانی سے لبالب بھر گئیں۔ نالے اور نالیاں اضافی پانی کو نہیں لے پانی سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔کئی علاقوں میں تیز ہواؤں سے درختوں کی ٹہنیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ سہارنپور۔ دہرادون شاہراہ پر کئی مقامات پر اس سے آمدورفت بھی متاثر ہوا۔
Published: undefined
بارش کے دوران پورے ضلع میں بجلی سپلائی ٹھپ رہی۔ دوپہر 2بجے کے بعد سورج نکلا اور پھر سے موسم میں تپش بڑھ گئی۔ موسم سائنسدانوں کے مطابق کچھ دنوں کے دوران تیز اور معمولی بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔بارش کا لوگ شدت سے انتظا کررہے تھے۔ انہیں آج اس سے کافی راحت ملی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined