قومی خبریں

کووڈ ضابطوں پرعمل کرتے ہوئے لوگ منا رہے ہیں عیدالاضحیٰ

مسلسل دوسرے سال کورونا کی وبا کی وجہ سے مسلمان عید الاضحیٰ کووڈ طابطوں پر عمل کرتےہوئے منا رہے ہیں ۔

پنجاب میں عید کی نماز ادا کرتے لوگوں کی تصویر بشکریہ اےاین آئی ٹویٹ
پنجاب میں عید کی نماز ادا کرتے لوگوں کی تصویر بشکریہ اےاین آئی ٹویٹ 

پورے ہندوستان میں مسلمان کووڈ ضابطوں پر عمل کرتے ہئےعید الا ضحی ٰ کا تہوار انتہائی خوشی اور جوش کے ساتھ منا رہے ہیں ۔لوگوں نے صبح پہلے عید کی نماز ادا کی اور پھر جن پر قربانی واجب ہےانہوں نے اپنی حیثیت کے مطابق جانوروں کی قربانی دی۔

Published: undefined

اس موقع پر جہا ں مختلف شخصیات نے مبارکباد پیش کی وہیں صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے عیدالاضحی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔

Published: undefined

مسٹر کووند نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر تمام اہل وطن، خاص طورپر ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور انکی بہتری کی دعا کرتا ہوں۔

Published: undefined

صدر نے کہاکہ عیدالاضحی محبت او رقربانی کے جذبہ کے تئیں احترام کا اظہار کرنے اور ایک جامع معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کیلئے مل کر کام کرنے کا تہوار ہے۔

Published: undefined

مسٹر کووند نے مزید کہا کہ عیدکا تہوار اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے کا غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو مکمل مدد کرنے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئیے ہم سب مل کر کووڈ وبا سے بچاو کو اختیار کرتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کی خوشحالی اور بھلائی کے لئے کام کرنے کا عز م کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined