قومی خبریں

پے ٹی ایم کے شیئر میں زبردست گراوٹ

مارکیٹ میں یہ گراوٹ ریزرو بینک کی جانب سے کمپنی کے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر ریزرو بین کی پابندی کے بعد آئی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اس بینک کو نئے صارفین شامل کرنے سے روک دیا تھا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: ڈجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم پے ٹی ایم کو چلانے والی کمپنی ’ون 97 کمیونی کیشن‘ کا شیئر کمپنی پر ریزرو بینک کی کارروائی کے بعد پیر کو صبح کے کاروبار میں 12 فیصد تک گر کر 685 روپے تک آگیا تھا۔ یہ قیمت اس کے جاری کردہ قیمت سے تقریباً 70 فیصد کم ہے۔

Published: undefined

مارکیٹ میں یہ گراوٹ ریزرو بینک کی جانب سے کمپنی کے پے ٹی ایم پیمنٹس بینک پر ریزرو بین کی پابندی کے بعد آئی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اس بینک کو نئے صارفین شامل کرنے سے روک دیا تھا۔ مرکزی بینک کو پے ٹی ایم پیمنٹس بینک کی نگرانی کے بارے میںسنگین خدشات ہیں، اس لیے اس نے یہ کارروائی کی ہے۔

Published: undefined

آر بی آئی نے اس بینک کو اپنے آئی ٹی سسٹمز کے تفصیلی آڈٹ کے لیے ایک بیرونی کمپنی کو تقرر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پے ٹی ایم کا اسٹاک گزشتہ سال نومبر میں مارکیٹ میں درج ہوا تھا۔ یہ ملک میں اب تک کا سب سے بڑا پرائمری شیئر ایشو (آئی پی او) تھا۔ یہ شیئر سرمایہ کاروں کو 2150 روپے کی قیمت پر جاری کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس اسٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں پہلے دن سے لے کر اب تک 57,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 18 نومبر 2021 کو پہلے دن کے کاروبار بند ہونے کے وقت اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک لاکھ ایک ہزار چار سو کروڑ کے قریب تھی جبکہ ایشو پرائس پر اس کی ویلیویشن 1.39 لاکھ کروڑ روپے تھی۔

Published: undefined

دریں اثنا، ممبئی اسٹاک مارکیٹ بی ایس ای کا سینسیکس گزشتہ بند ہونے والی سطح سے اوپر 483 پوائنٹس (0.87 فیصد) ٹریڈ کر رہا تھا۔ دن کے 12 بجے اس کا اسٹاک 706.90 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو پچھلے بند سے 8.8 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران یہ اسٹاک ایک وقت 680 روپے سے نیچے چلا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو