قومی خبریں

اب امریکن ایئر لائنز  میں مسافر نے کیا پیشاب: چھ ماہ میں چوتھا واقعہ

پرواز میں پیشاب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں اس طرح کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں اور گزشتہ  چھ ماہ کی بات کریں تو یہ چوتھا معاملہ  ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

ایک بار پھر پرواز میں مسافر پر پیشاب کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس بار یہ واقعہ نیویارک سے دہلی آنے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں پیش آیا۔ نشے میں دھت مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا۔ دہلی پہنچنے پر ایئر لائنز نے ایئرپورٹ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

Published: undefined

اتوار  یعنی 23 اپریل کو امریکن ایئر لائنز کی پرواز AA292 نیویارک سے دہلی آ رہی تھی۔ اس دوران فلائٹ میں سوار ایک ہندوستانی شہری کا دوسرے مسافر سے جھگڑا ہوگیا۔ الزام ہے کہ بحث کے دوران نشے میں دھت شخص نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ایئر لائنز نے اس معاملے میں ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کیا، جس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔ مسافر کے خلاف سیول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ مسافر کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرواز میں پیشاب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں اس طرح کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں اور گزشتہ  چھ ماہ کی بات کریں تو یہ چوتھا معاملہ  ہے۔

Published: undefined

26 نومبر کو ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کرنے کا معاملہ کافی سرخیوں میں آیا تھا۔ یہ فلائٹ بھی نیویارک سے دہلی آرہی تھی۔ الزام ہے کہ نشے میں دھت  شنکر مشرا نامی شرابی شخص نے ایک بزرگ خاتون پر پیشاب کر دیا۔ ابتدائی طور پر ایئر لائنز نے شکایت پر سنجیدہ کارروائی نہیں کی اور ملزم کو چھوڑ دیا گیا۔ خاتون نے اس کی شکایت ٹاٹا کے  چندرشیکھرن سے بھی کی تھی۔ جس کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایئر لائنز نے مشرا پر 4 ماہ کے لیے پابندی لگا دی تھی۔

Published: undefined

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ سال 6 دسمبر کو پیش آیا تھا جب پیرس سے دہلی آنے والی پرواز میں ایک مرد مسافر نے خاتون مسافر کے کمبل پر پیشاب کر دیا تھا۔ یہ واقعہ ایئر انڈیا کی فلائٹ میں پیش آیا۔ معلومات کے مطابق کیس کے ملزم نے متاثرہ خاتون سے تحریری معافی مانگی تھی۔

Published: undefined

تیسرا واقعہ اس سال 4 مارچ کو پیش آیا۔ امریکن ایئر لائنز کی پرواز نیویارک سے دہلی آرہی تھی۔ اس دوران ایک مسافر بہت نشے میں تھا اور نیند میں پیشاب کرنے لگا جو اس کے ساتھ بیٹھے مسافر پر گرا۔ متاثرہ نے اس معاملے میں ایئر لائن کے عملے سے شکایت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined