قومی خبریں

چاندنی چوک سے کانگریس امیدوار اجئے جین کو فتحیاب بنانے کے لیے پارٹی کارکنان پرعزم

اجئے جین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے دہلی کی بی جے پی حکومت کی منمانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منھ توڑ جواب دینے کا۔

<div class="paragraphs"><p>اجئے جین کی حمایت میں منعقد ایک میٹنگ کا منظر</p></div>

اجئے جین کی حمایت میں منعقد ایک میٹنگ کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: چاندنی چوک کارپوریشن وارڈ نمبر 74 سے کانگریس امیدوار سینئر نوجوان لیڈر اجئے جین (لالو) کو آئندہ 30 نومبر کو ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں کامیاب بنانے کا عزم پارٹی لیڈران و کارکنان نے کر رکھا ہے۔ بدھ کی شام چاندنی چوک علاقہ میں کانگریس کے سینئر لیڈران اور علاقہ کے اہم لوگوں کی ایک میٹنگ بھی ہوئی جس میں اجئے جین کو فتحیاب بنانے سے متعلق حکمت عملی تیار کی گئی۔

Published: undefined

اس میٹنگ میںد ہلی کانگریس کے لوک سبھا مبصر سی پی متل، شرنجیت شرما، ضلع صدر محمد عثمان، سینئر کانگریس لیڈر مُدِت اگروال، دہلی کانگریس کے سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ چیف راہل شرما، خاتون کانگریس ضلع صدر کملیش چودھری، کو-بلاک چیف مینا شرما، بلاک کانگریس چیف منوج گپتا، راہل ڈابلا سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ میٹنگ میں لیڈروں نے کہا کہ دہلی حکومت و میونسپل کارپوریشن میں برسراقتدار بی جے پی و عآپ کی تاناشاہی اور چاندنی چوک کے رکن اسمبلی کی منمانی و بدعنوانی کے سبب علاقے کا ہر شہری پریشان ہے اور بدلاؤ چاہتا ہے۔ اس لیے ہم سبھی کو چاندنی چوک اسمبلی میں ہر گھر میں جا کر لوگوں سے انفرادی طور پر رابطہ کرنا چاہیے۔ عوام کو کانگریس اور اس کی پالیسیوں سے مطلع کراتے ہوئے اجئے جین کو ووٹ دینے کے لیے راضی کرنا چاہیے۔

Published: undefined

اس موقع پر اجئے جین نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے دہلی کی بی جے پی حکومت کی منمانی اور غلط پالیسیوں کے خلاف منھ توڑ جواب دینے کا۔ اجئے جین کے مطابق انتخاب جیتنے کے بعد وہ چاندنی چوک کو ایک نئی شکل دیں گے۔ نئے چاندنی چوک سے مطلب ہے علاقہ میں مناسب سہولیات ہوں، گندگی کا ڈھیر نہ ہو، نالیاں اور سیور اوور فلو نہ ہوں، سڑکیں ٹوٹی ہوئی نہ ہوں، چاروں طرف کوڑے کے ڈھیر نظر نہ آئیے اور لٹکتے ہوئے بجلی کے تار دیکھنے کو نہ ملیں۔ چاندنی چوک میں جگہ جگہ پر ٹریفک جام کا بھی نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے، اس کا حل تلاش کیا جائے گا اور لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی کی پورے دن فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • بہار اسمبلی انتخابات: سخت مقابلہ کے درمیان مہاگٹھ بندھن کو اکثریت ملنے کے آثار، لیکن ووٹ شماری میں گڑبڑی کا اندیشہ بھی لاحق!