قومی خبریں

’پاکستان کی 70 سالوں میں واحد کامیابی، دہشت گردی‘ ہندوستان کا اقوام متحدہ میں بیان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان نے جمعہ کے روز پاکستان پر جوابی حملہ بولا اور کہ پاکستان کی 70 سالوں کی واحد کامیابی صرف اور صرف دہشت گردی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نیویارک: ہندوستان نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جموں و کشمیر کا معاملہ اٹھانے والے پاکستان جوابی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ایک بار پھر جھوٹ کا اعادہ کیا اور ہندوستان پر ذاتی حملے کیے۔ 70 سالوں میں دہشت گردی پاکستان کا واحد فخر ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، سفیر ٹی ایس ترومورتی نے ٹویٹ کیا، "پاکستان کے وزیر اعظم کا بیان ایک اور سفارتی زوال ہے۔ ایک اور جھوٹ کا پلندہ، ذاتی حملہ، پاکستان کے اقلیتوں پر مظالم اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو چھپانے کی کوشش ہے۔‘‘

Published: undefined

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی جانب سے سخت الفاظ میں کہا ہے، ’’مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر ہندوستقان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ جموں و کشمیر میں لائے جانے والے قواعد و ضوابط ہندوستان کے اندرونی معاملات ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب میں جموں و کشمیر سمیت ہندوستان کے اندرونی معاملات کا تذکرہ کیا تھا۔ عمران خان نے کہا، ’’پاکستان ہمیشہ پرامن طریقے سے حل تلاش کرنے کے حق میں رہا ہے۔ اس کے لئے ہندوستان کو 5 اگست 2019 سے پہلے جاری اقدامات پر دوبارہ عمل درآمد کرنا چاہئے اور جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

پاکستانی وزیر اعظم کو جواب دیتے ہوئے ہندوستان کی طرف سے کہا گیا، ’’کشمیر میں اب صرف ایک تنازعہ باقی رہ گیا ہے اور وہ کشمیر کے اس حصے سے ہے جو اب بھی پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تمام علاقوں کو خالی کر دے جو غیر قانونی طور پر اس کے قبضے میں ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ جب عمران خان کے خطاب میں ہندوستان کا ذکر آیا تو اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے سکریٹری اول میجتو ونیتو جنرل اسمبلی ہال سے واک آؤٹ کر کے چلے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined