قومی خبریں

پاکستان کے وزیر نے اپنے ملک کے ناپاک منصوبے سے خود ہی پردا اٹھا دیا: امریندر سنگھ

وزیراعلی امریندر سنگھ نے کہا کہ ’’کرتار پور گلیارہ کے کھلنے سے ہماری طرف سے ادا کیے گئے شکریہ کو کمزوری پر محمول نہ کیا جائے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر ریل کی طرف سے کرتاپور گلیارے کھولنے کے پس پردہ وہاں کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دماغ کی اپج ہونے کے سلسلے کے پس پردہ پاکستان کی سازشی منصوبوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے وزیر ریل کی ان باتوں پر سنگین تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی آج یہاں اس مسئلہ پر اپنے اسٹینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید نے اس گلیارے کے پس پردہ پاکستان کے ارادوں کو پوری طرح ننگا کر کے رکھ دیا ہے جبکہ ہندوستان کو امید تھی کہ یہ پل دونوں ممالک کے درمیان امن کے پل کی طرح کام کرے گا۔

Published: undefined

وزیراعلی نے شیخ رشید کی رائے کا بھی نوٹس لیا ہے کہ ’’یہ گلیارہ ہندوستان کو ٹھیس پہنچائے گا اور کرتارپور گلیارہ کے ذریعہ جنرل باجوہ کے ذریعہ دیئے گئے زخم ہمیشہ چبھتے رہیں گے۔ ‘‘ اسے ہندوستان کی سلامتی اور یکجہتی کے خلاف کھلے عام اور واضح خطرہ قرار دیتے ہوئے کیپٹن امریندر سنگھ نے پاکستان کو وارننگ دی کہ پڑوسی ملک کسی طرح کی غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔‘‘ وزیراعلی نے کہا کہ ’’گلیارہ کے کھلنے سے ہماری طرف سے ادا کیے گئے شکریہ کو کمزوری پر محمول نہ کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ سرحد اور لوگوں پر حملہ کرنے کی کسی بھی کوشش کا ہندوستان منھ توڑ جواب دے گا۔ ہندوستان کسی بھی قیمت پر اس کے خلاف پاکستان کی خطرناک کوششوں کو پورا نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ جاری کسی بھی طرح کی کوششوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ یہی کہتے آئے ہیں کہ ایک سکھ ہونے کے ناطے کرتارپور گلیارہ کھلنے کی انہیں بہت خوشی ہوئی ہے جس سے ہندوستانی عقیدت مند تاریخی گردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن کرسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی اس سے ہمارے ملک کے خطرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ پر مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اس گلیارے کے ذریعہ پاکستانی سکھوں کا دل جیتنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے آئی ایس آئی کی شہ پر ریفرینڈم۔ 2020 کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Published: undefined

وزیراعلی نے کہا کہ مختلف عناصر سے یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ بالخصوص یہ کہ باجوہ نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے دوران نوجوت سنگھ سدھو سے گلیارہ کی تعمیر سے متعلق پاکستان کے فیصلے کا ذکر کیا تھا۔ عمران خان نے تو اس وقت عہدہ بھی نہیں سنبھالا تھا پھر بھی فوج کے سربراہ نے اس معاملے میں سدھو سے بات کی۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ گلیارہ کے پس پردہ باجوہ نہیں تھے۔‘‘ پاکستان کے وزیر کے ذریعہ کیے گئے اس طرح کی باتوں کے سلسلے میں کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو سے بھی اپیل کی کہ وہ عمران خان حکومت کے ساتھ زیادہ احتیاط برتیں اور پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ اپنی نجی دوستی کا کسی بھی ڈھنگ سے اپنے فیصلے پر اثر نہ پڑنے دیں کیونکہ یہ ہندوستان کے مفادات کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined