قومی خبریں

نظام حیدرآباد کی بَرطانیہ میں جمع 310 کروڑ روپے کی رقم پر پاکستان کا دعوی مسترد

میرعثمان علی خان کی برطانیہ میں جمع دولت کے معاملہ میں پاکستان کو بڑا دھکہ لگا ہے کیونکہ عدالت نے واضح کر دیا کہ نظام حیدرآباد کی جانب سے جمع کروائی گئی یہ رقم ہندوستان کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: سابق ریاست حیدرآباد دکن کے آخری فرمان روا نواب میرعثمان علی خان کی برطانیہ میں 35 ملین پاونڈ (310 کروڑ روپے) کی دولت کے معاملہ میں پاکستان کو بڑا دھکہ لگا ہے کیونکہ عدالت نے واضح کر دیا کہ نظام حیدرآباد کی جانب سے جمع کروائی گئی یہ رقم ہندوستان کی ہے۔

Published: 02 Oct 2019, 7:10 PM IST

یہ رقم نیشنل ویسٹ منسٹر بینک لندن میں محفوظ ہے۔ اس پر پاکستان اپنا دعوی کرتا آرہا ہے۔اس معاملہ کے فریقوں میں ہندوستان، پاکستان اور ساتویں نظام حیدرآباد کے ورثاء بھی شامل ہیں۔ عدالت کے اس فیصلہ سے پاکستان کے دعووں کو بڑا دھکہ لگا جو خود کو اس دولت کا حقدار سمجھ رہا تھا کیونکہ برطانوی ہائی کورٹ نے آج اس بھاری رقم کے 70سالہ قدیم معاملہ میں ہندوستان کے دعووں کو برقرار رکھا ہے۔

Published: 02 Oct 2019, 7:10 PM IST

ساتویں نظام حیدرآباد نے 1948ء میں لندن بینک کو ایک ملین کی رقم روانہ کی تھی جو اب تقریباً 35ملین پاونڈ ہوگئی ہے۔ برطانیہ اور ویلس کے ہائی کورٹ نے آج یہ فیصلہ سنایا۔ یہ فیصلہ 70سال سے زائد کے دستاویزات کے تجزیہ اور قانونی پہلووں کے تفصیلی تجزیہ کے بعد سنایا گیا۔

Published: 02 Oct 2019, 7:10 PM IST

عدالت نے ٹرسٹ فارن ایکٹ کارروائیوں کے حدود کا بھی تجزیہ کیا اور پاکستان کے دلائل کو مسترد کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں پاکستان کے اس دعوی کو بھی مسترد کردیا کہ یہ رقم جنگی جہازوں کی خریداری کی ادائیگی کے لئے تھی یا تحفہ کے طور پر دی گئی تھی۔ یہ معاملہ1950ء کی دہائی میں کی گئی کارروائی سے مشروط ہے جس میں برطانوی ایوان نمائندگان نے حیدرآباد کے ساتویں نظام کی جانب سے پیش کردہ دعوی کو مسترد کردیا تھا۔

Published: 02 Oct 2019, 7:10 PM IST

نظام نے اس عرضی میں اس رقم کے پاکستان کی سرکاری مراعات کے تحت ہونے کا دعوی کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یہ بات بتائی۔ 2013 میں پاکستان نے اپنے طور پر تازہ اقدام کیے اور دعوی کیا کہ یہ رقم اس کی ملکیت ہے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد پاکستان کئی دہائیوں قدیم حیدرآباد فنڈ کیس ہار گیا ہے جس میں اس معاملہ کے دوران کئی نشیب و فراز آئے، جہاں ہندوستان اور نظام حیدرآباد کے ورثاء نے پاکستان کے اس دعوی کی شدت سے مخالفت کی جس میں اس رقم پر اس بنیاد پر یہ کہتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ یہ اس ملک کے عوام کے لئے ایک تحفہ تھا۔ 1948ء سے ہی یہ فنڈ ہائی کمشنر پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع ہے۔

Published: 02 Oct 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Oct 2019, 7:10 PM IST