قومی خبریں

راجستھان کے انوپ گڑھ سیکٹر میں ’پاکستانی‘ درانداز ہلاک

راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں انوپ سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی درانداز کو سرحدی حفاظتی دستے (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ڈھیر کر دیا

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

سری گنگا نگر: راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں انوپ سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی درانداز کو سرحدی حفاظتی دستے (بی ایس ایف) کے جوانوں نے ڈھیر کر دیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکٹر کی شیر پورہ سرحد کے نزدیک جمعہ کی شام تقریباً سات بجے بی ایس ایف کے جوانوں نے بین الاقوامی سرحد عبور کرکے ایک نوجوان کو ہندوستانی علاقے میں آتے دیکھا۔ خبردار کرنے بھی وہ نوجوان تار کی باڑھ کے نزدیک آگیا۔ جوانوں نے اسے خبردار کیا، وہ پھر بھی نہیں رکا۔ اس کے بعد جوانوں نے فائرنگ کردی، جس میں مشتبہ درانداز ہلاک ہوگیا۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع ملنے پر بی ایس ایف کے اعلی افسران شیر پورہ بارڈر پوسٹ پہنچے۔ بی ایس ایف نے پولیس کو درانداز کے مارے جانے کی اطلاع دی۔ انوپ گڑھ تھانہ انچارج سریندر پونیا دستے سمیت موقع پر پہنچے۔ موقع کی کارروائی کے بعد دیر رات تقریباً ساڑھے دس بجے مشتبہ درانداز کی لاش انوپ پورہ سرکاری اسپتال لائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے کپڑوں میں کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا۔ اب درانداز کی لاش پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس میں فلیگ میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined